تمام پیرامیٹرز مثبت ہیں اگر مطلع صاف رہا تو رمضان کا چاند 22 مارچ کو نظر آجائے گا. محکمہ موسمیات

0
35
Moon

تمام پیرامیٹرز مثبت ہیں اگر مطلع صاف رہا تو رمضان کا چاند 22 مارچ کو نظر آجائے گا. محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کردی ہے، اور بتایا ہے کہ پاکستان میں رمضان کا چاند 22 مارچ یعنی 29 شعبان کو نظر آ سکتا ہے۔ جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تمام پیرامیٹرز مثبت ہیں اگر مطلع صاف رہا تو چاند نظر آجائے گا اور یکم رمضان 23 مارچ بروز جمعرات کو پہلا روز ہوگا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ 22 مارچ 29 شعبان المعظم کو چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، اور پہلا روزہ 23 مارچ بروز جمعرات کو ہوسکتا ہے، لیکن اس کے لئے مطلع صاف ہونا شرط ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب میں رواں سال رمضان المبارک کا پہلا روزہ 23 مارچ بروزجمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق القصیم یونیورسٹی میں سابق پروفیسرپروفیسراورڈپٹی چیئرمین موسمیات سوسائٹی ڈاکٹرعبداللہ المسند کا کہنا ہے کہ 2023 میں رمضان کا پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ کوہوگا۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال ماہ شعبان 30 دن کا ہوگا کیونکہ 29 شعبان بروز منگل کو چاند سورج کے غروب ہونے سے اندازاً 9 منٹ پہلے چھپ جائے گا۔اور شب برات 7 اور8 مارچ کی درمیانی شب ہوگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
سعودی حکومت کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 21 مارچ کوسورج غروب ہونے کے بعد دیکھا جائے گا۔ ڈاکٹرعبداللہ المسند نے مزید بتایا کہ چاند اورسورج کاملاپ اسی شام 8 بج کر 23 منٹ پرہوگا، اسی لیے رمضان کا پہلا روزہ 23مارچ کوہی ہونے کا امکان ہے۔ عبداللہ المسند سے قبل متحدہ عرب امارات کی فلکیاتی انجمن کے سربراہ ابراہیم الجروان بھی کہہ چکے ہیں کہ ماہ مبارک کا پہلا روزہ 23 مارچ کو ہوگا اورامکان ہے کہ عیدالفطر 21 اپریل 2023 بروز جمعہ کو ہوگی۔

Leave a reply