دنیا بھر کی طرح پاکستان کو بھی مہنگائی کا سامنا ہے،وزیراعظم
![shehbaz](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/03/senatepm.png)
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 1973 کے آئین میں چاروں صوبوں کو برابرکے حقوق دیئے گئے،
سینیٹ کے خصوصی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آئین کو50 سال گزر چکے ہیں،سینیٹ میں 50سال میں اہم قانون سازی کی گئی،تمام دیگرمماملک کے سفیر،ہائی کمشنرز کے سینیٹ آنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں،حالیہ سیلاب میں بھرپور تعاون پر دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں،پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے،یوکرین جنگ کی وجہ سے پاکستانی کی معیشت بھی دباو کاشکار ہے ،دنیا بھر کی طرح پاکستان کو بھی مہنگائی کا سامنا ہے،مہنگائی کی عالمی لہر سے پاکستان جیسے ترقی پزیر ممالک متاثر ہوئے، جب ہم آئے ملکی معاشی حالات سازگار نہیں تھے،ہم نے آتے ہی آئی ایم ایف سے ڈیل کی کوشش کی اقتدار میں آتے ہی ہمارے پاس 2 راستے تھے ایک راستہ تھا کہ سبسڈیز دیتے یا ذمہ داری اٹھاتے،ہم نے مشاورت سے ریاست کو محفوظ کرنے کا راستہ اپنایا ،ہم نے کفایت شعاری اپنائی پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کی پاسداری نہیں کی جب اقتدار سنبھالا تو ملکی معیشت زبوں حالی کا شکار تھی، معاہدے سے روگردانی سے عالمی سطح پر پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچا،
وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ معاشی نظام کو ٹھیک کرنا ہے تو سیاسی استحکام ضروری ہے،جب تک سیاسی استحکام نہیں ہوگا معاشی استحکام نہیں آئے گا،ہماری ٹیم پوری کوشش کررہی ہے کہ ملک کو ان مشکلات سے نکالا جائے ،آئی ایم ایف کی تمام کڑوی ،شدید کڑوی شرائط پوری کر دی ہیں،اگلے چند دنوں میں ہمیں اسٹاف لیو ل معاہدے میں جانا چاہئے،آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیرپر اپنوں کا بھی قصورہے،عمران خان جب وزیراعظم تھے تو وہ اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں تھے،فروری 2019میں ملک میں جنگ جیسی صورتحال تھی،
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ میں کہا کہ کوئی بھی عالمی طاقت پاکستان کو ایٹمی اور میزائل ٹیکنالوجی سمیت سٹریٹیجک اثاثوں پر کوئی فیصلہ لینے پر مجبور نہیں کرسکتی، آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر حکومت کی طرف سے نہیں اس بار بات چیت بہت غیرمعمولی رہی بہت زیادہ مطالبات سامنے رکھے گئے ہم نے ہر چیز مکمل کر لی ہمیں قومی مفاد کا تحفظ کرنا ہے کوئی بھی نیوکلیئر یا میزائل پروگرام پر سمجھوتا نہیں کرے گا کسی کو حق نہیں کہ پاکستان کو بتائے کہ وہ کس رینج کے میزائل یا ایٹمی ہتھیار رکھے میں نے ماضی میں سب سے پہلے آئی ایم ایف معاہدہ ویب سائٹ پر ڈالا تھا، اب بھی جیسے ہی آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ہوگا ویب سائٹ پر ڈال دیا جائے گا
عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،
عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے
سینیٹ خصوصی اجلاس وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کی گولڈن جوبلی ہم سب کیلئے باعث فخر ہے، اس خصوصی سیشن کے انعقاد پر چیرمین سینیٹ اور سینیٹ سیکریٹریٹ مبارک کے مستحق ہیں۔ سینیٹ ملک کی وفاقی امنگوں کی پاسدار ہے،