کبری خان جنہوں نے ڈرامہ کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، گزشتہ برس ان کی فلم لندن نہیں‌جائونگا ریلیز ہوئی ان کے کردار کو بہت سراہا گیا. کبری خان آج کل گوہر رشید کے ساتھ دیکھی جاتی ہیں ، ان کی دوستی کے چرچے کافی مہینوں سے چل رہے ہیں، اداکارہ نے اپنے ھالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ اچھا دوست قسمت والوں کو ملتا ہے . اور آج کے دور میں جس کے پاس اچھا دوست ہو وہ بہت ہی قسمت والا ہوتا ہے. اگر کسی

کو اچھا اور مخلص دوست مل جائے تو اسکی قدر کی جانی چاہیے جو کہ اکثر نہیں کی جاتی. انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں اچھی شکل و صورت اور شخصیت کو ہی دیکھا جاتا ہے اسے پسند کیاجاتا ہے اس کے قریب سب رہنا پسند کرتےہیں لیکن اس کے برعکس کسی کی شخصیت اچھی نہیں ، اسکا اخلاق اچھا ہے تو اسکو نظر انداز کر دیا جاتا ہے اسکی باطنی خوبیاں اسکی ظاہرکی شخصیت کی وجہ سے زیرو کر دی جاتی ہے جو کہ بہت ہی غلط ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے. انہوں نے کہ انسان مخلص ہونا چاہیے چاہے وہ جیسا مرضی نظر آتا ہو، اس کی قدر کی جانی چاہیے.

Shares: