دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ کی بڑی مقدار برآمد. آئی ایس پی آر

0
47
opration

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چمن کے علاقے بوغرہ روڈ میں دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانے کی تلاش کے لیے ایک انٹیلی جنس آپریشن کیا گیا جو چمن کے علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر فائرنگ کے حالیہ واقعات کے علاوہ آس پاس کے علاقوں میں دیسی ساختہ بم نصب کرنے سے منسلک تھا۔ . جبکہ علاقے کی مسلسل تکنیکی نگرانی اور جاسوسی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی گئی اور سی ٹی ڈی کے ساتھ سیکیورٹی فورسز کو بھی شامل کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نتیجتاً دہشت گرد فرار ہو چکے تھے، اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ بشمول راکٹ، دیسی ساختہ بم اور دیگر لوازمات برآمد کر لیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں کوئٹہ جیسے کچھ شہری علاقوں میں دہشت گردی کی واضح سرگرمی کو روکنے میں مدد ملی ہے۔ جبکہ پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں
زمان پارک،کارکن بنے عمران خان کی ڈھال،تاحال گرفتاری نہ ہو سکی
عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ اس سے قبل ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ایک آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلہ میں آٹھ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے جبکہ اس فائرنگ میں پاک فوج کے دو نوجوان بھی زخمی ہوئے ہیں اور بد قسمتی سے فائرنگ کی زد میں آکر دو بچے بھی شہید ہوگئے ہیں.

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کاروائی ساؤتھ وزیرستان میں انجام دی گئی جہاں دہشتگردوں کو مار دیا گیا ہے. خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے وزیرستان میں پاک افغان سرحدپراگلےمورچوں کا دورہ کیا تھا جبکہ آرمی چیف نے فارمیشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیااور وانا میں یادگار شہدا ءپر پھولوں کی چادر چڑھائی تھی.

Leave a reply