ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاہوریوں کے لیے اچھی خبر۔۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے رمضان المبارک میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں کمی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹفکیشن جاری کر دیا۔
عوام کو گراں فروشی سے بچانے کے حوالے سے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے کامیاب مشاورت کرتے ہوئے رمضان المبارک میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ا س حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ ماہ مارچ میں دالوں،گوشت،دودھ،دہی،روٹی اور نان کی قیمتوں کو برقرار رکھا جائے گا۔ماہ مبارک میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں ہرگز اضافہ نہیں کیا جائے گا۔رافعہ حیدر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں شہریوں کو ہر صورت گراں فروشی سے بچانا ہے۔زیادہ قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ماہ مارچ اور رمضان المبارک کی نئی ریٹ لسٹ جاری کر دی ہے۔
ڈی سی لاہور نے بتایا کہ نئی لسٹ کے مطابق چاول باسمتی سپر نیا 3سو روپے فی کلو،دال چنا باریک پہلے 250اوردال چنا اسپیشل270روپے میں فروخت کی جا رہی تھی جبکہ نئی قیمت 20روپے کمی کے ساتھ 230اور 250 روپے میں دستیاب ہوگی۔مزید برآں دال مسور موٹی 255روپے فی کلو، دال ماش دھلی 405روپے، دال ماش چھلکے والی 370روپے فی کلو،مونگ دال چھلکے والی250 روپے،کالا چنا 2سو 20 روپے فی کلو،سفید چنا موٹا 30روپے کمی کے ساتھ 330 روپے فی کلو اور بیسن245روپے فی کلو میں فروخت ہو گا۔رافعہ حیدر کا مزید کہنا تھا کہ سادہ روٹی 15روپے، نان 25 روپے،دودھ 140روپے اور دہی 165روپے میں دستیاب ہو گا۔
عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،
عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے