باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چند سالوں سے ہم آگے بڑھنے کے بجائے پیچھے کی طرف جا رہے ہیں،
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو اچھے رویے اپنانے چاہیے 50سال سے ہم اتار چڑھاو کا شکار رہے ہیں سیاست تقسیم کا نہیں نظریے پر قائم رہنے کا نام ہے قائد لوگوں کو اکٹھا کرتے ہیں ،مسائل کا حل دیتے ہیں،ملکی مسائل کے لیے سب مل بیٹھ کر بات چیت کریں جب بھی آئین کو پامال کیا گیا تو حالات خراب ہوئے ،سیاسی جماعتوں کو معاشی استحکام کے لیے مل بیٹھنا ہوگا،ایوان بالا کا فرض ہے سیاسی درجہ حرارت پر بھی بات کرنی چاہیے آج تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ایک روڈ میپ تیار کرنے کی ضرورت ہے پاکستان کی معاشی صورتحال سیاسی استحکام سے جڑی رہی ہے، اپوزیشن دعوت کے باوجود نہ آئی،کیا ہی اچھا ہوتا کہ اچھا پیغام جاتا،
سینیٹر نہال ہاشمی نے سینیٹ کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شکر الحمدللہ آج میری نااہلی ختم ہوگئی پانچ سال میں نے پورے کرلئے ہیں میں سینیٹ سے جیل گیا تھا اور جیل سے سینیٹ میں وآپس آگیا ہوں اللہ نے کیا عزت دی اور جنہوں نے ہمیں ذلیل کرنا چاہا آج اللہ ان کا انجام کررہا ہے
عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،
عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے
سینیٹ خصوصی اجلاس وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کی گولڈن جوبلی ہم سب کیلئے باعث فخر ہے، اس خصوصی سیشن کے انعقاد پر چیرمین سینیٹ اور سینیٹ سیکریٹریٹ مبارک کے مستحق ہیں۔ سینیٹ ملک کی وفاقی امنگوں کی پاسدار ہے،
دوسری جانب اسٹیٹ بینک سینیٹ کی گولڈن جوبلی پر50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرے گا، اعلامیہ کے مطابق یادگاری سکہ آج سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے کاؤنٹرزسے جاری کیا جائے گا،وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک کو 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنےکی اجازت دی سکے کی شکل گول ہے جسے 30.0 ملی میٹر سمت کے ساتھ نقش کیا گیا سینیٹ کے امتیازی نشان کے نیچے گولڈن جوبلی کی مدت1973-2023 درج کی گئی ہے،