دوست ممالک سے امداد ملنے کے اثرات؛ ڈالر مزید سستا ہوگیا
دوست ممالک سے امداد ملنے کے اثرات؛ ڈالر مزید سستا ہوگیا
ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی سے گرنے لگی۔ جبکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر 71 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/8aKAMnF8iw pic.twitter.com/eGV9akHv8K
— SBP (@StateBank_Pak) March 17, 2023
اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 282 روپے 42 پیسے سے کم ہو کر 281 روپے 71 پیسے ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 42 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی تھی اور قیمت 282 روپے 85 پیسے سے کم ہو کر 282 روپے 42 پیسے ہو گئی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں
زمان پارک،کارکن بنے عمران خان کی ڈھال،تاحال گرفتاری نہ ہو سکی
عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
معاشی ماہرین کی طرف سے بتایا جا رہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی طرف سے ممکنہ طور پر معاہدے کے قریب پہنچنے اور دوست ممالک کی طرف سے اربوں ڈالرز کی امداد ملنے کے مثبت اشارے کے باعث ملکی کرنسی تگڑی ہونا شروع ہو گئی ہے۔