او آئی سی اسلامی امہ کے اتحاد ، امن وسلامتی اور درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لئے کردار ادا کرے .وزیر خارجہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 49ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے او آئی سی ممبران کی پائیدار نمو اور ترقی کے لئےایک طویل مدتی حکمت عملی ترتیب دینے کے لیے “کمیٹی برائے مستقبل” تشکیل دینے کی تجویز پیش کی۔ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا 49واں اجلاس 16-17 مارچ 2023 کو موریطانیہ میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں وزرائے خارجہ کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے پاکستان کی مدت کی کامیابی کے ساتھ تکمیل پر وزیر خارجہ نے کونسل کی چیئرمین شپ باضابط طور پر موریطانیہ کے وزیر خارجہ محمد سالم اولد مرزوگ کے سپرد کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں
زمان پارک،کارکن بنے عمران خان کی ڈھال،تاحال گرفتاری نہ ہو سکی
عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کونسل کے اجلاس میں وزیر خارجہ نے اسلامی امہ کے اتحاد کی اہمیت اور امن، سلامتی اور ترقی کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے میں او آئی سی کے کردار پر زور دیا۔ ن کا مزید کہنا تھاکہ فلسطین اور کشمیر کو او آئی سی کے مشترکہ اسباب کے طور پر اجاگر کیا جائے اورانہوں نے افغانستان کے لوگوں کے لیے بین الاقوامی حمایت پر بھی زور دیا۔ وزیر خارجہ نے اسلاموفوبیا اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف او آئی سی کے اقدام کی حمایت کی۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ او آئی سی ممبران کی پائیدار نمو اور ترقی کے لیے ایک طویل مدتی حکمت عملی ترتیب دینے کے لیے “کمیٹی برائے مستقبل” تشکیل دی جائے۔

Shares: