عمران خان کارکنوں کو ڈھال بنا کر قانون کا سامنا کرنے سے بچنا چاہتا ہے. مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علما اسلام نے کہا ہے کہ عمران خان کارکنوں کو ڈھال بنا کر خود قانون کا سامنا کرنے سے بچنا چاہتا ہے. لاہور کو ایک شخص نے نو گو ایریا بنا دیا ہے، وہ کسی عدالت میں پیش نہیں ہورہا اور عدالتوں ، قانون کا مذاق بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارہا کہہ چکے ہیں عمران خان کے پیچھے بیرونی ایجنڈا ہے، اسلام مخالف قوتیں ملک میں انتشار چاہتی ہیں۔ سربراہ پی ڈی ایم نے دعویٰ کیا کہ زلمے خلیل زاد نے خفیہ دورہ کرکے عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے اس لیے ڈر رہے ہیں کہ کہیں آئین تبدیل نہ ہو جائے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں
زمان پارک،کارکن بنے عمران خان کی ڈھال،تاحال گرفتاری نہ ہو سکی
عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
دوسری جانب عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس منتقل کردی گئی ہے جس کی وجہ سے سماعت ایف ایٹ کچہری میں نہیں ہو گی۔ چیف کمشنر نے اپنے اختیارات استعمال کے تحت توشہ خانہ کیس کی سماعت کچہری سے کمرہ عدالت جوڈیشل کمپلیکس منتقل کردی ہے اور نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ عمران خان کل ایف ایٹ کچہری کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس جی11 پیش ہوں گے۔ واضح رہے کہ عمران خان کے چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز نے ایف ایٹ عدالتوں کو سماعت کیلئے جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔








