باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ کی رہنما، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید کی ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وہ حقیقی آزادی جو جانور نیوٹرل ،جنرل باجوہ کی تاحیات ایکسٹنشن سے کے کر شہباز شریف سے ہوتی ہوئی محسن نقوی اور امریکہ سے معافیوں تک پہنچی آج حقیقی طور پر دفن ہو چکی ہے جس کا جنازہ آج رات مینارِ پاکستان میں پڑھا جائے گا.فتنے فسادی دہشت گرد سے حقیقی آزادی دلوانے کا وقت آ گیا ہے

ایک اور ٹویٹ میں مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ مینارِ پاکستان میں فارن فنڈنگ،توشہ خانہ چوری اور ٹرین کو اپنانے پہ بھی روشنی ڈالیں،قوم کو بتائیں کہ چار سال مہنگائی ،بے روزگاری اور تباہی کی دلدل میں پاکستان کو دھنسایا،ملک کو لوٹا ، جس نے تباہی اور تقسیم کی دلدل میں ڈالا ہو وہ نکال نہیں سکتا وہ صرف فراڈیا اور دہشت گرد ہوتا ہے

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے 25 مارچ کو مینار پاکستان لاہور میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے، جلسے کے حوالہ سے عمران خان کہتے ہیں کہ آج رات مینارِپاکستان پر ہمارا چھٹا جلسہ ہےاور میرا دل کہہ رہا ہے کہ یہ پہلےتمام ریکارڈز توڑ دےگا۔ میری لاہور میں سب کو دعوت ہے کہ نمازِتراویح کے بعد اس تاریخی جلسےمیں شریک ہوں۔ میں حقیقی آزادی کے اپنے ویژن پر روشنی ڈالوں گا اور اپنی قوم کو بتاؤں گاکہ ہم پاکستان کو تباہی کی اس دلدل سے کیسے نکالیں گے جس میں مجرموں کےاس گروہ نے ملک کو دھکیلاہے۔ یہ(مجرم)لوگوں کو جلسے میں شرکت سے روکنے کیلئےہرطرح کی رکاوٹ ڈالیں گے مگر میں سب کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ ایک سیاسی اجتماع میں شرکت آپکا بنیادی حق ہے چنانچہ اپناحق استعمال کیجئےاور مینارِ پاکستان کےاس تاریخی اجتماع میں شریک ہوں

عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

 انتظامیہ نے مختلف سڑکوں پر کنٹینرز لگا دیئے

Shares: