منصور عثمان اعوان کو اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات کردیا گیا

Mansoor Awan

منصور عثمان اعوان کو اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات کردیا گیا

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے منصور عثمان اعوان کو اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات کردیا ہے۔ جبکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی کا اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ گزشتہ دنوں اٹارنی جنرل شہزاد عطا الہٰی نے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا اور اب صدر مملکت نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے منصور عثمان اعوان کو اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات کیا ہے۔ صدر نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 100 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عدالت ایک شخص کے فیصلوں پر انحصار نہیں کر سکتی. سپریم کورٹ ججز
عمران فتنے نے اشتعال انگیزی پھیلا رکھی ہے نوازشریف کو بالکل واپس نہیں آنا چاہیے عفت عمر
گھر سے بھاگنے کے محض ڈیڑھ دو سال کے بعد میں اداکارہ بن گئی کنگنا رناوت
انتخابات ملتوی کرنےکامعاملہ،الیکشن کمیشن ،گورنر پنجاب اورکے پی کو نوٹس جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ کراچی کی 6 یوسز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کا حکم

Comments are closed.