بالی وڈ رقاصہ اور اداکارہ راکھی ساونت نے جب سے اسلام قبول کیا ہے وہ نماز پڑھنے اور روزہ رکھنے کے معاملے میںکافی پرجوش نظر آتی ہیں. وہ اکثر اپنے روزے اور عبادات کا زکر اپنی وڈیوز میں کرتی رہتی ہیں. انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ریل شئیر کی ہے جس میں وہ مولانا طارق جمیل کو سن رہی ہیں اور مولانا طارق جمیل اس بیان میں خدا کی بڑائی بیان کرنے کے ساتھ معاف کردینے کی صفت کو بیان کررہے ہیں. راکھی ساونت اسے غور سے سن رہی ہیں. یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ راکھی اس طرح کا کسی کا بیان سن رہی ہیں اس سے پہلے بھی وہ
ایسی احادیث سنتی ہوئی نظر آرہی ہوتی ہیں جو اسلام کی بڑائی کو بیان کرتی ہیں. واضح رہے کہ راکھی ساونت نے عادل درانی نامی لڑکے کے ساتھ شادی کرنے کے بعد اسلام قبول کیا اور وہ اسلام قبول کر کے کافی خوش نظر آتی ہیں. وہ نماز پڑھنے کے ساتھ روزہ رکھتی ہیں. راکھی ساونت کو جب سے ان کے شوہر نے دھوکہ دیا ہے اس کے بعد وہ کافی ٹوٹ گئی تھیں لیکن انہوں نے اپنے آپ کو ایک بار مضبوط بناتے ہوئے اپنے کیرئیر پر توجہ دینا شروع کر دی ہے.