پرتگال میں اسماعیلی کمیونٹی کے مرکز میں حملہ،دوخواتین کو ہلاک اورایک شخص زخمی

0
60

لزبن: پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں اسماعیلی کمیونٹی کے مرکز میں حملہ آور نے چاقو کے وار کرکے دو خواتین کو ہلاک اورایک شخص کو زخمی کردیا-

باغی ٹی وی : پرتگالی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلاک شدگان میں دونوں خواتین ہیں اوران کی شناخت آغا خان فاؤنڈیشن کی 49 سالہ مینیجراورایک 24 سالہ رضاکار لڑکی کے طور پر کی گئی۔

روس کے دفاعی نظام نے یوکرین کے داغے گئے امریکی ’ گائیڈڈ میزائل‘ کو ناکارہ …

پولیس نے بتایا کہ حملہ صبح 11 بجے کے لگ بھگ پیش آیا۔حملہ آور نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کیا اور ایک بڑے چاقو کے ساتھ افسران پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی، جس کے بعد اسے گولی مار کر زخمی کرنے کے بعد اور گرفتار کر کے ہسپتال لے جایا گیا۔

پرتگالی وزیراعظم انتونیو کوسٹا نے اس واقعے میں ہلاک ہونے والی خواتین کے لواحقین اور اسماعیلی کمیونٹی سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے اور فی الوقت اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ حملہ کیوں کیا گیا۔

پرتگالی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے اسماعیلی مرکز کے سربراہ ناظم احمد نے کہا کہ حملہ آور افغان باشندہ ہے اور اس کی تین بیٹیاں اسی مرکز میں پرتگالی زبان سیکھ رہی ہیں دونوں متاثرہ خواتین پرتگالی شہری تھیں اور مرکز میں کام کرتی تھیں۔

امریکا:اسکول میں خاتون حملہ آور کی فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

پولیس نے فوری طور پر قومیتوں کی تصدیق نہیں کی لیکن آبزرویڈر اخبار نے کہا کہ حملے میں متاثرہ شخص پرتگالی زبان سیکھنے اور خوراک کے عطیات جمع کرنے کے لیے اکثر سنٹر جاتے تھے۔ مقامی میڈیا پر بتایا گیا کہ خواتین مرکز کے پناہ گزینوں کی امداد کے پروگرام میں کام کرتی تھیں۔

افغان کمیونٹی ایسوسی ایشن کے صدرعمید طائری نے بین الاقوامی میـڈیا کو بتایا کہ افغان حملہ آور ایک سال قبل پرتگال آیا تھا، ایک سال قبل یونان میں اس کی بیوی کا انتقال ہوگیا تھا اور وہ نفسیاتی مسائل کا شکار ہے۔

اس واقعے کے بعد اسماعیلی کمیونٹی کے مرکز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اس حملے کے پس پردہ مقصد کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے قاصر ہیں۔

پاکستان اورچین کا اتحاد مضبوط لیکن چین کےمخالفین بالخصوص امریکا پاکستان سے مکمل اتحاد سے …

پرتگال میں اسماعیلی برادری براعظم یورپ کی بڑی کمیونٹی ہے، جن کی تعداد ہزاروں میں ہے اسماعیلی روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان نے 1998 میں لزبن میں یہ مرکزکھولا تھا جس میں نمازکے ہال، کلاس روم، میٹنگ رومزاورنمائش کے مقامات موجود ہیں2015 میں، انہوں نے پرتگالی حکومت کے ساتھ ایک معاہدے کےتحت لزبن میں اسماعیلیت کاعالمی ہیڈکوارٹر قائم کیااور 2018 میں لزبن میں ہینریک مینڈونکا محل کو اسماعیلی امامت کی نشست کے طور پر قائم کیا گیا۔

Leave a reply