پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کیا کشمیر کا معاملہ ٹیلی فون سے حل کیا جا سکتا ہے؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے عرب ممالک حساس موقع پر مودی کو ہار پہناتے ہیں ،دیکھنا ہوگا کشمیریوں کے اس حال پر ہماری خارجہ پالیسی کیسی ہے؟کیا کشمیر کا معاملہ ٹیلی فون سے حل کیا جا سکتا ہے؟
کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج
مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان
کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہونا تو چاہیے تھا حساب کتاب الگ رکھتے اور کشمیر پر سب مل کر آگے چلتے ،9ارب کے کرپٹ چور کو کس کی سفارش پر باہر بھیجا گیا؟ پارلیمنٹ ہمارے دور میں چلی ہے جس میں ہم نے بڑے بڑے فیصلے کیے،بات اس وقت بنتی ہے جب آپ منشور پیش کریں تواس پر عمل بھی کیاجائے،ایک کروڑ نوکریاں کہاں ہیں ؟اچھی معیشت کدھر ہے؟کسانوں کا کیاحال ہے؟
پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بغیر ثبوتوں کے اپوزیشن رہنماؤں کو جیلوں میں ڈال رہی ہے. کشمیر اس خطہ کا سب سے اہم مسئلہ ہے،یواین بھی کشمیرکافیصلہ رائےشماری سےمشروط کرچکی ہے،کشمیری آزادی کی جنگ 70سال سے لڑرہے ہیں،ستم ظریفی ہے ہم کشمیرکے مسئلہ پرصرف ٹیلیفونک رابطہ کررہے ہیں،