زمان پارک، کون آیا، کتنے بندے لایا، کون غیر حاضر؟ رپورٹس بننے لگیں

0
36
آڈیو لیکس،عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونیکا ڈر

وزیرآباد میں مبینہ حملے کے بعد سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی رہائشگاہ زمان پارک میں موجو د ہیں

زمان پارک میں پولیس نے آپریشن بھی کیا، عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کارکنان نے عمران خان کو گرفتار نہیں ہونے دیا، عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لئے کارکنان کو ڈھال بنایا ہوا ہے، عمران خان نے آنیوالے الیکشن میں ٹکٹ بندے لانے کے ساتھ مشروط کیا ہوا ہے، کونسا رہنما کتنے بندے لاتا ہے اور وہ خود بھی موجود ہوتا ہے یا نہیں باقاعدہ نوٹ کیا جاتا ہے اور اسکی رپورٹ عمران خان کو دی جاتی ہے

باغی ٹی وی کو زمان پارک میں بندوں کی حاضری کے حوالہ سے رپورٹ موصول ہوئی ہے کہ چار رہنما جن کی زمان پارک ڈیوٹی تھی وہ غیر حاضر پائے گئے اور نہ ہی انکے کوئی بندے آئے، ان رہنماؤں میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ بھی شامل ہیں جو ڈیوٹی لگنے کے باوجود موقع پر نہیں تھے، زمان پارک میں کون سے امیدوار کتنے بندوں کے ساتھ آیا وہ سب لسٹ میں لکھا جاتا ہے اور جو رہنما نہ آئے اسکی غیر حاضری لگائی جاتی ہے،

زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا

 زمان پارک پر ایک بار پھر پولیس آپریشن کا خدشہ

واضح رہے کہ عمران خان کی عدالت پیشی کے موقع پر پولیس نے زمان پارک میں آپریشن کیا تھا ، اس دوران تحریک انصاف کے کارکنان کو گرفتار بھی کیا گیا تھا، پولیس کو زمان پارک آپریشن کے دوران اسلحہ بھی ملا تھا ، آئی جی پنجاب نے آپریشن کے بعد میڈیا کو تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا تھا اور کہا تھا کہ زمان پارک آپریشن کالعدم تنظیموں کے افراد کی موجودگی کی وجہ سے کیا گیا

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

زمان پارک، اسلحہ ملا،شرپسند عناصر تھے،آئی جی سب دکھائینگے،وزیر داخلہ

Leave a reply