آپکی سالگرہ کی خوشی میں باہر جا رہا ہوں،شہباز گل کا جج سے مکالمہ

شہباز گِل پر فردجرم ایک بار پھر موخر
0
47
shabaz gill

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹس اسلام آباد ،تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل پر سرکاری اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی،

ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا کی عدالت میں شہبازگِل پیش ہوئے ،شہباز گل نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سالگرہ مبارک ہو آپ کو ، ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مطلب اپریل فول کا میسج پہنچ گیا آپ کو،شہبازگِل کے وکلاء قیصر امام اور علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے، جج نے شہباز گل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو بیرون ملک جا رہے ہیں، شہباز گل نے کہا کہ آپ کی سالگرہ کی خوشی میں باہر جا رہا ہوں، جنرل شعیب کے فیصلے پر سلام ہے آپ کو، جج نے استفسار کیا کہ بہت شکریہ لیکن آپ کی پاکستان واپسی کب ہے؟ شہباز گل نے کہا کہ دور جانا ہے، تھوڑی مہربانی کردیں! ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے شہبازگِل کو کہا کہ آپ نے کون سا پیدل جانا ہے،

وکیل شریک ملزم نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ابھی موصول نہیں ہوا،جج نے ہدایت کی کہ درخواست لکھ کر جمع کروا دیں،شہباز گِل پر فردجرم ایک بار پھر موخر کر دی گئی،شہبازگِل کیخلاف کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی گئی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

واضح رہے کہ شہباز گل اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں ضمانت پر ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے رواں سال ستمبرمیں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں شہباز گل کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ یاد رہے کہ شہباز گل کو اشتعال انگیز تقاریرکے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ایک ماہ جیل میں رہے تھے۔ شہباز گل کی ضمانت کے خلاف اکتوبر میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی.

پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

Leave a reply