باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین، وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ تخت لاہور کی لڑائی پاکستان کو لے ڈوبے گی،
گمبٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ہم بتائیں گے سیاست کیسے ہوتی ہے ہم دیں گے جواب، ہمیں اس سسٹم کو بچانا ہے سپریم کورٹ کے ججز اپنے اختیارساتھیوں کے شیئر کرنے کو تیار نہیں صدر زرداری نے صدر ہوتے ہوئے اپنے اختیارات پارلیمان کو دیئے آصف زرداری نے سی پیک شروع کیا۔ انہی عدالتوں نے قائد عوام کو پھانسی پر چڑھایا،ہم نہیں مانتے اس ملک میں کوئی انصاف کا ادارہ ہے بھٹو کی تیسری نسل انصاف مانگ رہی ہے ،آج تک کسی جج نے شہید بھٹو کا کیس نہیں سنا ججز نے شہید محترمہ کو انصاف نہیں دیا ان اداروں کو مشرف نظر نہیں آیا، سلیکٹڈ راج کے ذریعے نااہل وزیراعظم مسلط کیا گیا،اس وجہ سے آج معاشی بحران ہے
بلاول کا کہنا تھا کہ سندھ سمیت پورے ملک کی عوام کیلئے صحت کی سہولیات کیلئے کوشاں ہیں۔اب تک اس ادارے سے 700 سے زائد ٹرانسپلانٹ کئےجا چکےہیں۔غریب اورمتوسط طبقے کو پھیپھڑوں کےٹرانسپلانٹ کیلئے بیرون ملک نہیں جانا پڑے گا۔ شدید معاشی بحران کے باوجودسندھ میں صحت سہولتیں مفت فراہم کررہے ہیں چاہتے ہیں کہ پاکستان میں طب کا شعبہ بین الاقوامی معیارکا ہو
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا
چیئرمین بلاول بھٹو نے گمبٹ میں فارماسیوٹکل انڈسٹری کے قیام کےمنصوبے کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا ،بلاول بھٹو نے پاکستان کے پہلے پھیپڑوں کی پیوند کاری کے مرکز کا افتتاح کردیاچیئرمین بلاول بھٹو نےملک کے پہلے پھیپھڑوں کی پیوند کاری کے مرکز کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا