نواز شریف نے بھی چیف جسٹس آف پاکستان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
لندن سے پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے قائد میاں نواز شریف نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے جبکہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے یہ مطالبہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔
عدالتیں قوموں کو بحرانوں سے نکالتی نہ کہ بحرانوں میں دھکیلتی ہیں۔چیف جسٹس نے نہ جانے کونسا اختیار استعمال کر کے اکثریتی فیصلے پر اقلیتی رائے مسلط کردی۔اپنے منصب اور آئین کی توہین کرتے ہوئے PTI کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے والا چیف جسٹس مزید تباہی کرنے کے بجائے فی الفور مستعفی ہو جائے۔
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) April 7, 2023
انہوں نے کہا ہے کہ عدالتیں قوموں کو بحرانوں سے نکالتی ہیں نہ کہ بحرانوں میں دھکیلتی ہیں، چیف جسٹس نے نجانے کون سا اختیار استعمال کر کے اکثریتی فیصلے پر اقلیتی رائے مسلط کردی۔ علاوہ ازیں ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ چیف جسٹس پی ٹی آئی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے بجائے فی الفور مستعفی ہو جائیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بھارت کے پاس اب کچھ نہیں اسلیے پانی کے مسئلے کو اٹھا رہا ہے،شیری رحمان
بنیادی اشیائے ضروریہ کی تقسیم کی میڈیا پر تشہیر روکنے کا حکم
میں نہیں مانتی کہ میری وجہ سے ٹرمپ جیل جانے کے حقدار بنتے،اسٹورمی
پنجاب الیکشن کا ازخود نوٹس چار تین سے مسترد ہوا ، جسٹس اطہرمن اللہ کا اضافی نوٹ
بھگڈر سے ہلاکتوں کا کیس، فیکٹری مالک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ
پاکستان جلد الیکشن کی طرف جائے گا، آئین کی حکمرانی برقرار رہے گی ,اسد عمر
یو اے ای نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کی معاشی معاونت کی،چیئرمین سینیٹ
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا تھاکہ جسٹس اطہر من اللہ کا فیصلہ عدالتی کارروائی پر سوالیہ نشان ہے اور جب پٹیشن مستر د ہو گئی تو اس پر بینچ کیسے بنا ؟ انہوں نے کہا چیف جسٹس کی حیثیت متنازعہ ہوچکی ہے لہذا اس لئے مستعفی ہوجائیں۔