سعودی عرب نے یمن کی جنگ ختم کرنے کا اعلان کردیا

Yamen

سعودی عرب نے یمن کی جنگ ختم کرنے کا اعلان کردیا

سعودی عرب نے ایران سے تعلقات بحال ہونے کے بعد یمن میں 8 سال سے جاری جنگ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ جبکہ برطانوی نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق سعودی اور عمانی ایلچی اگلے ہفتے یمن کے دارالحکومت صنعا کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی حکام کے ساتھ مستقل جنگ بندی کے معاہدے پر بات چیت کریں اور وہاں آٹھ سال سے جاری تنازع کو ختم کیا جا سکے۔

نیوز ایجنسی کے مطابق یہ اقدام اس بات کا اشارہ دیتا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کی جانب سے یمن سمیت مشرق وسطیٰ کے تنازعات میں برسوں کی دشمنی اور مخالف فریقوں کی پشت پناہی کے بعد گزشتہ ماہ تعلقات کی بحالی پر اتفاق کے بعد علاقائی دراڑیں کم ہو رہی ہیں۔ سعودی حکام کا صنعاء کا دورہ سلطنت اور ایران سے منسلک حوثی تحریک کے درمیان عمان کی ثالثی میں ہونے والی بات چیت میں پیش رفت کا اشارہ ہے جو اقوام متحدہ کی امن کوششوں کے متوازی چلتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
بھارت کے پاس اب کچھ نہیں اسلیے پانی کے مسئلے کو اٹھا رہا ہے،شیری رحمان
بنیادی اشیائے ضروریہ کی تقسیم کی میڈیا پر تشہیر روکنے کا حکم
میں نہیں مانتی کہ میری وجہ سے ٹرمپ جیل جانے کے حقدار بنتے،اسٹورمی
پنجاب الیکشن کا ازخود نوٹس چار تین سے مسترد ہوا ، جسٹس اطہرمن اللہ کا اضافی نوٹ
بھگڈر سے ہلاکتوں کا کیس، فیکٹری مالک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ
پاکستان جلد الیکشن کی طرف جائے گا، آئین کی حکمرانی برقرار رہے گی ,اسد عمر
یو اے ای نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کی معاشی معاونت کی،چیئرمین سینیٹ

عمان جس کی سرحدیں یمن کے ساتھ ملتی ہیں برسوں سے یمن کے متحارب فریقوں اور ایران اور سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان اختلافات کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یمن میں مستقل جنگ بندی مشرق وسطیٰ میں استحکام کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔

Comments are closed.