معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت تھانے کے کلچر کو تبدیل کرنے کے لئے تمام تر کوششیں بروئے کار لا رہی ہے۔ تھانہ کلچر کو بہتر بنانے کے لئے قانون میں سقم ختم کئے جا رہے ہیں۔ انوسٹی گیشن شفاف بنانے کے لئے انوسٹی گیشن کے کمروں میں کیمرا لگائے جائیں گے۔ پولیس کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے پنجاب حکومت تمام وسائل فراہم کرے گی۔
کشمیریوں سے یکجہتی کا آغاز کیسے ہو گا؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا
معاون خصوصی نے کہا کہ پولیس کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے میرٹ یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس کے لیے آئی جی پنجاب ریکروٹمنٹ پالیسی تبدیل کرنے جا رہے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے دعوی کیا کہ تھانوں میں خواتین کے استحصال کی شکائت کو ہر صورت ختم کیا جائے گا۔ اسی فیصد جرائم کو خدمت سینٹرز سے حل کیا جائےگا۔
معاون خصوصی کے بقول پورنوگرافی، بچوں سے زیادتی جیسے سنگین جرائم کے خاتمے کے لئے آئی جی پنجاب کو وزیراعظم نے ٹاسک دیا ہے۔







