بگ باس سیزن 13 سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی شنہاز گل سلمان خان کی فیورٹ ہیں. انہوں نے ان کو سٹار بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، بگ باس کے بعد سلمان خان نے شہناز گل کو اپنی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میںکاسٹ کیا. اس فلم میں کاسٹ ہونے کی وجہ سے وہ فلم کی ریلیز سے پہلے ہی سٹار بن چکی ہیں، حال ہی میں فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا ایک گیت ممبئی میں لانچ کیا گیا ، اس میں بھومیکا چاولہ ، شہناز گل و دیگر نے شرکت کی. اس موقع پر شہناز گل نے کہا کہ میںبہت خوش ہوں کہ سلمان خان کے ساتھ کام کیاہے. انہوں نے کہا کہ میں پہلے خود سے محبت کرتی
ہوں پھرسلمان خان اور دوسروں سے کرتی ہوں، اس پر سلمان خان نے شہناز گل کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شہناز موو آن کر جائو . اس پر تقریب میں موجود لوگ ہنس پڑے ، جواب میںشہناز گل نے کہا کہ میں سلمان سر میں مووآن کر گئی ہوں . شہناز کی اس بات کے بعد سوشل میڈیا پر چھڑ گئی ہے بحث ، کسی کا کہنا ہے کہ شہناز کی زندگی میں اب کوئی اور آگیا ہے اسکو سدھارتھ اب یاد نہیں. کسی نے کہا کہ شہناز کا کہنا کہ میںموو آن کر گئی ہوں اس کا صاف مطلب ہے کہ وہ اب کسی اور کے ساتھ دوستی کے تعلق میں ہیں .