جیسا کہ عید الفطر پر ہوئے تم اجنبی اور منی بیک گارنٹی ریلیز ہونے جا رہی ہیں ، اس سلسلے میں ان فلموں کی بھرپور پرموشن کی جا رہی ہے. گزشتہ روز کراچی میں فلم منی بیک گارنٹی کی ایک تقریب کی گئی، اس تقریب میں میڈیا کو مدعو کیا گیا. تقریب میں فواد خان، کرن خان، مانی ، میکال ذوالفقار ، پرڈیوسر شایان ، فیصل قریشی، عائشہ عمر و دیگر نے شرکت کی. فیصل قریشی نے کہا کہ بڑی سکرین کے لئے گو کہ میرا پہلا پراجیکٹ ہے لیکن میں اس حوالے سے بہت زیادہ پرجوش ہوں، فواد خان نے کہا کہ ہم نے ایک اچھی چیز بنانے کی کوشش کی ہے ، شائقین کے مزاج کو مد نظر رکھ کر کہانی لکھی گئی اور فلم بنائی بھی گئی ہے. فیصل قریشی نے اپنا روایتی انداز کہیںکھونے نہیں دیا.
میںتو کہتا ہوں کہ فلم کو ایک بات نہیں بار بار دیکھیے. میکال ذوالفقار نے کہا کہ میرا کردار اس میں ایک پٹھان ہے میںشائقین سے درخواست کروں گا کہ وہ اس عید پر گھروں سے نکلیں اور ہماری اس فلم کو دیکھیں. تقریب میں میڈیا کے ساتھ کاسٹ کا سوال و جواب کا سیشن بھی ہواجس میں فواد خان ، شایان ، فیصل قریشی ، مانی و دیگر جوابات دیتے رہے.