مردم شماری میں اب تک مجھے اورمیرے خاندان کو گِنا ہی نہیں گیا ،گورنر سندھ

0
53

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں کی جانے والی مردم شماری کے دوران اب تک مجھ سمیت میرے خاندان کو گِنا ہی نہیں گیا۔

باغی ٹی وی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کےوفد اورگورنر سندھ کامران ٹیسوری کےدرمیان اہم ملاقات ہوئی ملاقات میں سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال، مردم شماری اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا گورنر سندھ نے مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے ذاتی گھر اور گورنر ہاؤس پر اب تک مردم شماری کا عملہ ہمیں گننے کیلئے نہیں آیا۔

جس نے وزیراعظم بننے کیلئےعدت میں نکاح کیا ہوایسے شخص کے ساتھ مذاکرات کیا کریں،وزیر …

واضح رہے کہ اس سے قبل اپنےایک بیان میں کامران ٹیسوری نےالزام لگایا تھا کہ مردم شماری میں صرف مردوں کو گِنا جارہا ہے، خواتین اور نوجوانوں کو اس میں شامل نہیں کیا جارہا جبکہ متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) نے یہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اس مرتبہ کراچی کے 80 لاکھ افراد شمار ہونے سے رہ جائیں گے۔ جہاں ڈیجیٹل مردم شماری کی گئی وہاں جان بوجھ کر آبادی کو کم رکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کی جانب سےکی جانے والی مردم شماری کے دوران یہ امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ گزشتہ 6 برس کے مقابلے میں کراچی کی آبادی میں 15 فیصد کمی کا امکان ہے۔

نیو کراچی: آتشزدگی سےمتاثرہ 2 فیکٹریاں زمین بوس،4 ریسکیو اہلکار ہلاک،فائرفائٹرز سمیت 13 افراد زخمی

ذرائع کے مطابق اس وقت شہرِ کراچی کی آبادی 1 کروڑ 34 لاکھ 71 ہزار 136 افراد پر مشتمل ہے جو 2017 کی مردم شماری کا 89.93 فیصد ہے۔ ان اعدادوشمار کے مطابق کراچی کی آبادی 15.94 فیصد کم ہے۔ 2017 میں یہی آبادی 1 کروڑ 60 لاکھ 24 ہزار 894 ریکارڈ کی گئی تھی۔

پی بی ایس کی مردم شماری کے سربراہ ڈاکٹر نعیم الظفرکا کہنا تھا کہ مردم شماری کا 90 فیصد عمل مکمل ہوا ہے، ابھی 10 فیصد گھرانوں کی مردم شماری رہتی ہے، ابھی سے تعداد کا اندازہ نہیں لگانا چاہیے،کئی ایسے علاقے ہیں جہاں آبادی بہت زیادہ ہے وہاں عملہ اب تک نہیں پہنچ سکا ہے بدقسمتی سے اسسٹنٹ کمشنر اپنا کام ٹھیک طریقے سے نہیں کر رہے۔ نہ ہی وہ فیلڈ میں عملے کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

عید الفطر پر 5 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی

Leave a reply