مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ: زیر تعمیر مکان میں کرنٹ لگنے سے 27 سالہ نوجوان جاں بحق، سوالات اٹھنے لگے

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیورو چیف شاہد ریاض)سیالکوٹ کے...

کوئی صوبہ دوسرے صوبے کے معاملے میں مداخلت نہیں کر سکتا،عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ...

گوجرخان: 7 سالہ کرسچن بچی کے قاتل کی پولیس حراست میں ہلاکت

گوجرخان (باغی ٹی وی، نامہ نگار شیخ ساجد...

وزیر خزانہ کی امریکہ میں عالمی مالیاتی اداروں ،کارپوریٹ لیڈرز سے ملاقاتیں

پاکستانی سفارتخانے میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی...

علی امین گنڈا پور کےمزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں عدالت پیش کیا گیا،

عدالت نے علی امین گنڈا پور کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی ، عدالت نے ملزم کو جیل بھجوا دیا، اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے علی امین گنڈا پور کے کیس کی سماعت کی ، گنڈا پور کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، دوران سماعت پراسیکیوٹر نے اسلحہ برآمدگی کے لیے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، گنڈاپور کے وکیل بابر اعوان نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی ،عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ آپ دو دن سے کیا کرتے رہے ہیں؟َ اس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈا پورکا وائس میچ کرا لیا ہے ، عدالت نے علی امین گنڈا پور کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی

عدالت نے بھکر پولیس کی جانب سے علی امین گنڈ اپور کے تین روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا بھی مسترد کردی ،

علی امین خان گنڈہ پور کی گرفتاری کیلئے ضلعی پولیس کاالامین ہاؤس پر چھاپہ

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈہ پور گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوگئے.

علی امین گنڈا پور کی مشکلات میں اضافہ

علی امین گنڈا پور کی جانب سے داجل چیک پوسٹ بھکر پر فائرنگ

گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا

علی امین گنڈا پور کو ڈیرہ اسماعیل خان میں پشاور ہائیکورٹ رجسٹری کے باہرسے گرفتار کر لیا گیا تھا علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ اور بھکر میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan