اسلام آباد(محمد اویس)پاکستان انفارمیشن کمیشن نے شہری کو معلومات نہ دینے پر سیکرٹری ریلو ے کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا،کمیشن نے شہری کو پاکستان ریلوے کی کمپنی ریل کوپ کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے اور اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت ،کمیشن نے گذشتہ سماعت پر شہری کو معلومات فراہم کرنے کا حکم دیاتھا ۔

جمعرات کو پاکستان انفارمیشن کمیشن میں چیف انفارمیشن کمشنر شعیب احمد صدیقی اور ممبر اعجاز حسن اعوان نے شہری کی پاکستان ریلوے کی کمپنی ریل کاپ سے معلومات نہ ملنے پر دائر درخواست کی سماعت کی ۔سماعت میں شہری محمد اویس پیش ہوئے تاہم ریلوے کی طرف سے کوئی پیش نہ ہوا جس پر کمیشن نے شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سماعت میں کمیشن نے حکم دیا تھا کہ شہری کو متعلقہ معلومات فراہم کی جائیں قانون کے تحت ریلوے پابند ہے کہ وہ یہ معلومات فراہم کرے مگر آج سماعت میں ریلوے کی طرف سے کوئی پیش نہیں ہوا گذشتہ سماعت پر بھی غیر متعلقہ معلومات کمیشن کے سامنے پیش کی گئیں تھیں۔

کمیشن نے وفاقی سیکرٹری ریلوے کو نوٹس کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور حکم دیا کہ اگلی سماعت میں حاضر ہوں اور متعلقہ معلومات شہری کو فراہم کریں۔ یاد رہے کہ شہری نے پاکستان ریلوے کی کمپنی ریل کوپ سے گذشتہ تین سال کے ملازمین کی تفصیل ،کمپنی منافع میں ہے یاخسارے میں ،ٹریک مشین استعمال ہورہی ہیں کہ نہیں، خرا ب مشینوں کی تفصیلات مانگی ہیں ۔

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

Shares: