آئین کی گولڈن جوبلی کے موقع پر 50 روپے کا یادگاری سکہ

0
53
sikka

اسٹیٹ بینک اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی کے موقع پر 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرے گا

پاکستان کا آئین جو 1973ء کے آئین کے طور پر بھی مشہور ہے ،وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کی اجازت دی ہے یہ یادگاری سکہ 14 اپریل 2023ء سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر کے تمام تبادلہ کاؤنٹرز سے جاری کیا جائے گا۔سکے کی شکل گول ہے جسے 30.0 ملی میٹر سمت کے ساتھ نقش کیا گیا ہے اس کا وزن 13.5 گرام اور یہ تانبے اور نکل کے دھاتی اجزا پرمشتمل ہے سکے کے سامنے کے رخ کے درمیان میں بڑھتا ہوا ہلالی چاند اور پانچ نوکوں پر مشتمل ستارہ دیا گیا ہے جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے۔ سکے کے دائرے کے ساتھ چاند ستارے کے اوپر ’’ اسلامی جمہوریہ پاکستان ‘‘ کے الفاظ اردو اسکرپٹ میں کندہ کیے گئے ہیں

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

چاند کے نیچے اور گندم کی اوپر کو اٹھتی ہوئی دو شاخوں کے اوپر سکے کے اجرا کا سال 2023 تحریر ہے۔سکے کی ظاہری مالیت ’50‘ابھرے ہوئے اعداد میں اور ’روپیہ ‘ اردو اسکرپٹ میں بالترتیب چاند ستارے کے دائیں اور بائیں جانب تحریر کیے گئے ہیں سکے کی پچھلی طرف اور مرکز میں’ آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان‘ کے عنوان سے کتاب کی تصویر انگریزی اسکرپٹ کے ساتھ دکھائی گئی ہے اس تصویر کے اوپر دائرے کے ساتھ اردو اسکرپٹ میں’’ آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی ‘‘ کے الفاظ درج ہیں۔ تصویر کے نیچے ’’1973-2023‘‘ اعداد میں سکے کے دائرے کے ساتھ درج ہے جو گولڈن جوبلی تقریبات کی مدت کو ظاہر کرتا ہےفنکارانہ عددی الفاظ میں ’50‘ اور اردو میں لفظ ’سال‘ بالترتیب سکے کے دائیں اور بائیں جانب تحریر ہیں۔

Leave a reply