4 کروڑ 50لاکھ کا چیک گم کرنے پر ملزم کو 12 سال قید کی سزا

0
53
arrest

سپیشل جج اینٹی کرپشن سرگودھا نے جوڈیشل فائل میں 4 کروڑ 50لاکھ روپے چیک گم کرنے پر ناصر نعیم، نقل نویس، نقل ایجنسی سول کورٹ سرگودھا کو تین دفعات میں 12 سال قید بامشقت اور3لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔

اینٹی کرپشن سرگودھا نے ملزم کے خلاف2019میں چالان عدالت میں پیش کیا تھا۔ملزم ناصر نعیم، نقل نویس نے ساتھی ملزم احمد حسن کو فائدہ پہنچانے کے لیے 4کروڑ50لاکھ روپے کا اصلی چیک جوڈیشل فائل سے گم کر دیاتھا۔ملزم احمد حسن عدالت سے مفرور ہے اُس کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے عاصمہ اعجاز چیمہ، ریجنل ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا کی سربراہی میں سرگودھا اینٹی کرپشن سرگودھا کی پراسیکوشن ٹیم نے عدالت میں زیر سماعت مقدمات میں ملزمان کو سزا دلوانے کے لیے اپنی کاوشیں تیز کر دی ہیں جس پرمعزز سپیشل اینٹی کرپشن عدالت سرگودھاکے جج جناب شہزاد حسین نے ایک مقدمہ میں ناصر نعیم، نقل نویس، نقل ایجنسی سول کورٹ کوتین دفعات میں 12سال قیدبامشقت اور3لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا ئی۔

ساجد محمود شیخ، مجسٹریٹ دفعہ 30سرگودھا نے ریجنل ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا کو تحریر کیا کہ جوڈیشل فائل سرکار بنام احمد حسن میں عدالتی عملے اور ریکارڈ روم کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے جوڈیشل ریکارڈ (چیک) گم کر دیا گیا ہے۔ ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے ایکشن لیتے ہوئے بعداز انکوائری ملزم احمد حسن، پرویز حسن، رانا اصغر، ذیشان حیدر، اے ڈی آر کے اور ناصر نعیم، نقل نویس، نقول ایجنسی سول کورٹ سرگودھا کے خلاف مقدمہ نمبر17/2016تھانہ اینٹی کرپشن ریجن سرگودھا میں درج کرنے کے احکامات دئیے۔ مقدمہ کی تفتیش کے دوران ریکارڈ کی مکمل چھان بین کی گئی اور ملزمان کے خلاف شہادتیں صفحہ مثل پر لائی گئی۔ تفتیش کے دوران ملزمان بھی اپنی بے گناہی ثابت نہ کر سکے جس پر ملزمان کے خلاف جوڈیشل ایکشن منظور کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف چالان عدالت سپیشل جج اینٹی کرپشن سرگودھا میں پیش کیاگیا۔

سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

عمران خان کا مظفر آباد جلسہ،وزیراعظم آزاد کشمیر کی کرسی خطرے میں

،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،

تنویر الیاس کے بیٹے کا آزاد کشمیر پولیس و مسلح ملزمان کے ہمراہ سینٹورس پر دھاوا، مقدمہ درج

تنویر الیاس نے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں خود کو” وزیراعظم” لکھ دیا،اپیل خارج

سپیشل اینٹی کرپشن عدالت میں اینٹی کرپشن سرگودھا کی پراسیکوشن ٹیم نے مقدمے کی مکمل پیروی کی اور اپنے گواہان کے بیانات دلوائے، معزز سپیشل اینٹی کرپشن عدالت سرگودھاکے جج جناب شہزاد حسین صاحب نے ملزم ناصر نعیم، نقل نویس، نقول ایجنسی سول کورٹ تین دفعات میں 12سال قیدبامشقت اور3لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا ئی۔ جس پر اینٹی کرپشن سرگودھا کی ٹیم نے ملزم ناصر نعیم، نقل نویس کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا۔ جبکہ ملزم احمد حسن مفاد کنندہ جو کہ عدالت سے مفرور تھا اس کی گرفتار ی کے لیے سرکل آفیسرہیڈ کوارٹر سرگودھا کو ہدایت کی گئی کہ وہ عدالتی مفرور احمد حسن کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

Leave a reply