عمران خان کا مظفر آباد جلسہ،وزیراعظم آزاد کشمیرتنویر الیاس کی کرسی خطرے میں

0
59
عمران خان کا مظفر آباد جلسہ،وزیراعظم آزاد کشمیر کی کرسی خطرے میں

عمران خان کا مظفر آباد جلسہ،وزیراعظم آزاد کشمیر کی کرسی خطرے میں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مظفر آباد میں عمران خان کا جلسہ ناکام ہونے پر وزیراعظم آزاد کشمیر کی مشکلات بڑھ گئیں

تحریک انصاف آزاد کشمیر کے اندر بھی وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف آوازیں اٹھنے لگ گئیں، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے بھی وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف پریس کانفرنس کر ڈالی تو کئی پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ تنویر الیاس آزاد کشمیر کے "امپورٹڈ وزیراعظم” ہیں. جب سے انکو وزیراعظم بنایا گیا یہ تحریک انصاف کو مقامی سطح پر کمزور کرنے کے درپے ہیں، اللہ پیسے کے ساتھ ساتھ انسان کو شعور بھی دیتا ہے لیکن وزیراعظم آزاد کشمیر صرف پیسے کے بل بوتے پر وزیراعظم بنے

مظفر آباد میں عمران خان کے جلسے کے لئے کئی دنوں سے تیاریاں جاری تھیں تا ہم توقع کے برعکس جلسے میں کم لوگ آئے، جس کا عمران خان نے بھی نوٹس لیا ہے، جلسے کے روز تعلیمی اداروں میں تعطیل کی گئی تھی اور عملے کو جلسے میں حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی تھی، سرکاری دفاتر کے تمام ملازمین کو جلسے میں پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی تا ہم پھر بھی یونیورسٹی گراؤنڈ نہ بھر سکا اور عمران خان خود جلسہ کے شرکاء کو دیکھ کر پریشان نظر آئے، جلسہ کو کامیاب بنانے کے لئے خیبر پختونخواہ سے بھی دیہاڑی دار منگوائے گئے تھے تا ہم خیبر پختونخواہ سے آئے دیہاڑی دار جلسے میں جانے کی بجائے مظفر آباد میں سیرو تفریح کرتے رہے ،

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے جلسہ گاہ میں پانچ ہزار کرسیاں لگانے کا دعوی کیا جبکہ جلسے میں دو ہزار نو سو کرسیاں لگی ہوئی تھیں۔ بڑے سٹیج کے سامنے تیس چالیس فٹ سے زیادہ جگہ خالی رکھی گئی اور لوگوں کو اس سے پیچھے رکھنے کے لئے ناقابل عبور خار دار تاروں کی باڑ نصب کی گئی تھی صحافیوں نے عمران خان کی تقریر کے دوران ڈرون کیمرے سے دکھایا کہ گراؤنڈ آدھا سے زیادہ خالی تھا جبکہ کرسیوں کے درمیان بھی کافی جگہ خالی رکھی گئی تھی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے اہلکاروں نے سٹیج سے جو تصاویر بنا کر شیئر کیں اس میں ایسا زاویہ رکھا گیا کہ جلسہ گاہ لوگوں سے بھری ہوئی معلوم ہوتی تھی۔ صحافیوں اور ایجنسیوں کے اہلکاران کے مطابق جلسے میں تقریبا پانچ ہزار افراد شریک تھے۔ جلسے کے بعد صحافیوں نے جلسے میں لوگوں کی بہت کم تعداد بیان کی اور بتایا کہ ماضی میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے جلسوں میں یہ میدان لوگوں سے بھرا ہوتا تھا اور میدان سے باہر اور ارد گرد کی عمارتوں پہ بھی بڑی تعداد میں لوگ موجود ہوتے تھے یوں آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی وزیر اعظم تنویر الیاس حکومت کی بھر پور تیاریوں، بڑی رقومات خرچ کئے جانے کے باوجود جلسے میں لوگوں کی بہت کم تعداد اور جلسے کی تقاریر کے حوالے سے بھی اس جلسے کو ناکام قرار دیا جا سکتا ہے اور یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ اہلیان مظفر آباد نے عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو مسترد کر دیا ہے۔

عمران خان کے مظفر آباد میں جلسے کے بعد آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے جلسے کے لئے جن ممبران نے پچیس پچیس تیس تیس لاکھ روپے لئے ہیں اس کا حساب اسمبلی میں پیش کیا جائے۔چودھری لطیف اکبر کا کہنا تھا کہ حکومت کا تحریک آزاد ی سے کوئی تعلق نہیں،پہلی حکومت ہے جس کو اپنی ہی پارٹی نے عدم اعتماد کر کے تبدیل کیا ،

سابق وزیراعظم و ممبر اسمبلی آزاد ریاست جموں و کشمیر عبدالقیوم نیازی بھی تنویر الیاس کے خلاف میدان میں آ گئے، انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم تنویر الیاس گھر جا کر قائد حزب اختلاف لطیف اکبر سے معافی مانگیں بلکہ پوری اپوزیشن سے معذرت کریں اپوزیشن کو نظر انداز کرنے سے تنویر الیاس حکومت نہیں چل سکتی آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کمزور ہو رہی ہے عمران خان کے مظفر آباد جلسے سے تحریک آزادی کو کوئی مدد نہیں مل سکتی گزشتہ چھ ماہ سے حکومت کے اندر جو معاملات دیکھنے کو ملے ہیں وہ انتہائی تکلیف دہ ہیں جس سے آزاد کشمیر کے اندر پاکستان تحریک انصاف کمزور ہوتی نظر آرہی ہے

وزیراعظم‌ آزاد کشمیر تنویر الیاس سو دن میں ہی فلاپ،کارکردگی زیرو،اراکین بھی بول پڑے

فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

:ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

تحریک عدم اعتماد کا خوف،وزیراعظم آزاد کشمیر کی پارلیمانی سیکرٹریز سمیت تمام ممبران اسمبلی پر گاڑیوں کی نوازشات

سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

Leave a reply