گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی ہے
ملاقات میں صوبہ کی سیاسی صورتحال، شہر قائد کے جاری ترقیاتی منصوبوں، مردم شماری، اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وفد کے دیگر اراکین میں منعم ظفر،مسلم پرویز،راجہ عارف ،زاہد عسکری اور ،رانا انور شامل ہیں، ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ آج جماعت اسلامی کا وفد ملنے کے لئے آیا، ہمارا ملنے کامقصد مردم شماری میں ہونے والی زیادتی ہے،ماضی کی طرح سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کراچی کوکم گنا گیا ہے، ملازمتیں مسائل اور پارلیمنٹ میں نشستیں کم ہونگی، پہلے والی مردم شمارئ پراعتراض تھا، ڈجیٹل مردم شماری پر تحفظات ہیں سب گورنر کے آگے رکھے ہیں جماعت اسلامی اپنا کرداراداکررہی ہے، گورنربھی کردار ادا کرے، کراچی اس وقت مسائل کی آماجگاہ ہے، گورنر پہلے تشریف لائے تھے اس لئے ہمیں آنا تھا، کل مین نے فون کیا تھا گورنر صاحب نے ویلکم کیا،
کراچی کو ایسے فرد کی ضرورت ہے جو اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلے۔
شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی
فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ
بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ میں تمام اکابرین کو ویلکم کرتا ہوں، انہوں نے آج یہاں آکر عزت بخشی ، آج ان سے مختلف ایشوز پر بات کی ہے، مردم شماری پر ہر شخص اعتراض کررہا ہے ، میں افطار اور سحری میں جب لوگوں سے ملاقات کرتا ہوں تو لوگ بتاتے ہیں ہمیں گنا نہیں گیا ہے،لوگ اعتکاف میں بیٹھ چکے ہیں،اس کا دو یا تین روز میں مکمل ہونا درست نہیں ہے،جب تک یہ ایشو حل نہیں ہوجاتا مردم شماری جاری رہنی چاہیے ، احسن اقبال کو خط لکھا ہے،32 ارب روپے اس پر خرچ کیے جارہے ہیں، وہ عمل آگے جاکر متنازع ہو جائے ؟تمام سیاسی جماعتیں اس پر بات کررہی ہیں، اگر اس عمل کو یقینی نہیں بنائیں گے، تو یہ عمل درست نہیں ہوگا، اس ایشو پر ہم سب ایک پیج پر ہیں، اے این پی دیگر جماعتیں بھی کہتی ہیں یہ ایشو ہے، 32 ہزار بلڈنگوں اور 7 سے 8 ہزار بلاک میں مسئلہ ہے،عید کے بعد بھی اس عمل کو رکھا جائے تا کہ اس عمل کو شفاف بنائیں ،
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ حافظ نعیم کو سحر افطار ساتھ کرنے کی دعوت دیتا ہوں چاند رات کو حافظ نعیم کو بھی دعوت دی ہے، اپنی ماؤں بہنوں کی مہندی لگانی ہے،پکوڑوں کی بات بھی کلئیر ہوگئی ہے، ہمیں ایشو کو ملکر حل کرنا چاہیے، وفاق کی مدد کے لیے میں حاضر ہوں،1973 کے آئین میں سب کچھ ہے لیکن اس کو سب نے اپنے مفاد کے لیے استعمال کیا ہے