زہریلی شراب پینے سے آٹھ افراد کی موت،24 ہسپتال منتقل

0
36
زہریلی شراب

زہریلی شراب پینے سے آٹھ افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ 25 افراد کو بیہوشی کی حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

واقعہ بھارت میں پیش آیا بھارتی ریاست بہار کے موتیہاری کے علاقے لکشمی پور پہاڑو میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں شراب پینے سے آٹھ افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 25 افراد ہسپتال پہنچ چکے ہیں، جن کا علاج جاری ہے، بہار میں یہ پہلا واقعہ نہیں ، اس سے قبل بھی ایسے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں، بہار میں شراب پینے پر پابندی ہے اسکے باوجود پی جا رہی ہے، ریاست بہاز میں ممانعت کے باوجود شراب سرعام چل رہی ہے،

زہریلی شراب سے آٹھ افراد کی موت کے بعد پولیس حرکت میں آئی، ضلعی مجسٹریٹ نے تحقیقات کا حکم دے دیا، صدر اور اریراج کے سب ڈویژنل افسران نے متاثرہ دیہات کا دورہ کیا، طبی عملے کے مطابق زہریلی شراب پینے والے افراد میں سے کئی کی بینائی بھی چلی گئی ہے،شراب ایک پارٹی میں سب افراد نے ملکر پی تھی، جس کے بعد سب کی طبیعت خراب ہو گئی اور انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا،

بہار کے ضلع سارن میں ایک سال قبل زہریلی شراب پینے سے 40 افراد کی موت ہو گئی تھی  بہار اسمبلی میں بھی اموات کا مسئلہ اٹھایا گیا، وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بی جے پی لیڈران کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا، انھوں نے شراب بندی پر سوال اٹھانے والے اپوزیشن لیڈران سے کہا تھا کہ جب وہ اقتدار میں تھے تو شراب بندی ٹھیک تھی، پھر اب غلط کیسے ہو گئی

کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی ملی اجازت

شراب کی دکانیں کھولنے کا نوٹفکیشن، حقیقت کیا؟

شراب پینے سے منع کرنے پر نوجوان نے ماں کو آنکھ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا

اسمبلی احاطہ سے شراب کی بوتلیں برآمد،وزیراعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ

Leave a reply