معروف اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتتیاز انتقال کر گئی ہیں ، کہا جا رہا ہے کہ وہ ان دنوں کراچی میں قیام پذیر تھیں اپنے گھر میں اکیلی رہتی تھیں.
سعیدہ کے انتقال کی خبر ان کے مداحوں پر بجلی کی طرح گری ہے. سعیدہ کے شوبز ساتھیوں نے شدید افسوس کا اظہار کیا ہے. کہا جا رہا ہے کہ سعیدہ کی موت پراسرار حالت میں ہوئی ہے ، وہ طبعی موت مری ہیں یا انہوں نے خود کشی کی ہے اس کی تفصیلات آنا ابھی باقی ہیں.سعیدہ امتیاز کے انتقال کی خبر ان کے تصدیق شدہ اکائونٹ سے شیر کی گئی، بتایا گیا ہے کہ اداکارہ و ماڈل صبح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی
گئی. کہا جا رہا ہے کہ سعیدہ ڈپریشن کا شکار تھیں اور وہ ایک عرصے سے تنہائی پسند ہو چکی تھیں. ان کے کچھ قریبی دوستوں کا یہ بھی کہنا ہےکہ اداکارہ کسی کی محبت میں گرفتار تھیں لیکن اس رشتے سے بہت زیادہ خوش نہیں تھیں. واضح رہے کہ سعیدہ امتیاز نے اپنےکیرئیر کا آغاز 2012 میں کیا تھا، سعیدہ نے یواے ای میں اپنی زندگی کابہت بڑا حصہ گزارا ، پاکستان آئیں تو انہوں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا. سعیدہ نے ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی کام کیا گوکہ ان کا فلمی کیرئیر بہت زیادہ اونچائیوں پر نہ پہنچ سکا لیکن ان کا ماڈلنگ کیرئیر قدرے بہتر رہا. سعیدہ امتیاز کا عاطف اسلم کے ساتھ ایک جیولری شوٹ بہت مشہورہوا. سعیدہ امیتاز نے مبشر لقمان کا پرڈیوس کردہ ڈرامہ سرکار میں ایان علی کا کردار ادا کیا .