مزید دیکھیں

مقبول

داعش دہشتگرد شریف اللہ کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کو دیتے ہیں، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے کابل ائیرپورٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ...

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام...

چینی، گھریلو سیلنڈر، بیف، آٹے کا تھیلا اور چاول مہنگے

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری...

فتنوں کا سامنا ہو جائے تو مردانہ وار مقابلے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں،مولانا فضل الرحمان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عیدالفطر آبائی علاقے میں ادا کی

عید کی ادائیگی کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے والد سابق وزیراعلی مفتی محمود رح کے قبر پر حاضری دی، مولانا فضل الرحمان نے مفتی محمود رح کے بلند درجات کیلئے فاتح خوانی اور دعائے مغفرت کی،

https://twitter.com/juipakofficial/status/1649617741089734656

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عید الفطر کے موقع پر اہم پیغام میں کہا ہے کہ عید الفطر کے اس پر مسرت موقع تمام اہل وطن ، دیار غیر میں موجود پاکستانیوں اور تمام امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتاہوں ۔اللہ کریم بار بار ہمیں یہ خوشیاں نصیب فرمائے ۔میری دعا ہے کہ رمضان المبارک میں اللہ کریم نے مسلمانوں کو جن عبادات کی توفیق بخشی ،اللہ پاک اسے اپنے دربار میں قبول و منظور فرمائے اور اس کی پوری پوری جزاء عطاء فرمائے ۔اس مبارک مہینے اور عید کی اس خوشی کے موقع پر بھی دنیا کے مختلف مقامات پر ہمارے مسلمان بھائی،بہنیں ،بزرگ اور بچے دکھ اور تکلیف میں ہیں ،انہیں دشمنوں کی جانب سے مسلسل اذیتیں دی جارہی ہیں ۔مسلمانوں کو حضور نبی کریم ﷺ نے جسد واحد قرار دیا ہے اور جسم کا کوئی حصہ تکلیف میں ہو تو پورا جسم اس تکلیف کو محسوس کرتا ہے ۔ اس وقت دنیا میں جہاں مسلمان تکلیف میں ہیں ہم ان کی تکلیف کو محسوس کرتے ہیں ۔ ہمارے دل ان کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہم اپنا دینی ،ملی اور ایمانی فریضہ سمجھتے ہیں کہ ظلم وبربریت کے خلاف ان کی جدوجہد میں شریک ہو ،قدم قدم ان کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خوشی کے اس موقع پر پاکستان کےعوام اور جمعیۃ علماء کےکارکنوں کو خصوصی مبارکباد دیتا ہوں اوران کو یقین دلاتا ہوں کہ جمعیۃ علماء کی قیادت حالات کی نزاکتوں کو سمجھتی ہے،فتنوں سے پناہ مانگتے ہیں لیکن جب فتنوں کا سامنا ہو جائے تو مردانہ وار مقابلےکی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ ہماری جد وجہد ابھی بھی جاری ہے اور ان شاء اللہ یہ جدوجہد کامیاب ہوگی اور ہم پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں کامیاب ہونگے ۔خوشی کے اس موقع پر اپنے گرد وپیش ضرورتمندوں ، فقراء اور حاجتمندوں کی ضروریات کا خیال رکھیں کہ یہی ہمارے پیارے دین کی تعلیمات ہیں ۔اس رمضان میں ہمارے نہایت قابل احترام مفتی عبدالشکور کی شہادت کاروح فرسا واقعہ پیش آیا،عید المبارک کےموقع پر عید مِلن پارٹی کی بجائے مفتی عبد الشکور رح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے ،یہ ان کا ہم پرحق ہے،ہماری طرف سے ان کےلئے بہترین تحفہ بھی ہے،

زمان پارک میں غلیل بردار فورس پہنچ گئی

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے عید کے پیغامات جاری 

عید کا خطبہ دینے والے امام کو اختلاف کی بناء پر گولیاں مار دی گئیں،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan