معروف ڈائریکٹر اور رائٹر سید نور نےعید کے پہلے دن پہلا شو ہوئے تم اجنبی کا دیکھا. فلم دیکھنے کے بعد سید نور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامران شاہد نے بہت اچھی فلم بنائی ہے ، فلم لکھی بھی بہت اچھے انداز سے گئی ہے، جبکہ ڈائریکشن کمال کی ہے. جو ایڈیٹنگ اور سپیشل ایفکیٹس کا استعمال کیا گیا ہے اس کے کیا ہی کہنے. انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ لاہور کی انڈسٹری سے ایک نیا ڈائریکٹر اٹھا ہے جس نے ایک خوبصورت کوشش کی ہے. سید نور نے یہ بھی کہا کہ میں ڈائریکشن اور رائٹنگ میں کامران شاہد کو دس میں سے نو

نمبر دوں گا، کامران شاہد ڈائریکشن کے میدان میں ایک اچھا اضافہ ہے ، انہیں چاہیے کہ یہ صحافت چھوڑ کر مکمل طور پر ڈائریکشن میں ہی آجائیں. سید نور نے یہاں تک کہہ دیا کہ میں تو کامران شاہد کے ساتھ ان کا اسٹنٹ بن کر کام کرنے کو تیار ہوں. انہوں نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ فلمیں بن رہی ہیں اور لوگ دیکھنے کے لئے آرہے ہیں . انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ فلمیں معیاری بن رہی ہیں اور ہوئے تم اجنبی ان میں ایک اچھا اضآفہ ہے. فلم میں ہر ایکٹر نے کمال کام کیا ہے.

Shares: