دوران پرواز امریکی ائیر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث طیارے میں آگ لگ گئی۔
باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ائیر لائن کے بوئنگ طیارے 737 نے کولمبس انٹرنیشنل ائیر پورٹ اوہائیو سے اڑان بھری اور کچھ ہی دیر میں طیارے نے واپس ائیر پورٹ کی جانب رخ کیا، انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ طیارے نے جب واپس ائیر پورٹ کی جانب رخ کیا تو اس میں آگ لگی ہوئی تھی اور دھواں بھی نکل رہا تھا۔
نائیجیرین نوجوان نے کچرے سے ریموٹ کنٹرول ماڈل طیارہ بنا لیا
American Airlines Boeing 737-800 (N972NN, built 2015) safely returned to land at Columbus-Intl AP (KCMH), OH after flames and smoke was seen coming from the right engine. Flight #AA1958 to Phoenix landed back on runway 28L 25 minutes after take-off. No one was hurt. @Cbus4Life… pic.twitter.com/YsAxsJ3D1O
— JACDEC (@JacdecNew) April 23, 2023
انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ آگ طیارے سے پرندہ ٹکرنے کی وجہ سے لگی ہے جس کے باعث جہاز کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی، اس دوران کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام لوگ محفوظ رہےسوشل میڈیا پر طیارے میں لگنے والی آگ کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جو جہاز میں سوار ایک مسافر کی جانب سے بنائی گئی ہے۔
سوڈان میں خانہ جنگی، غیر ملکی سفارت کاروں اور شہریوں کے انخلا کا عمل جاری
#AA1958: post landing images are showing traces of bird impacts on the #2 engine cowling and right wing leading edge. @GreaceMonkey98 pic.twitter.com/SVsGZjvkta
— JACDEC (@JacdecNew) April 23, 2023
انتظامیہ کے مطابق طیارے میں سوار مسافروں کی تعداد اور جہاز کے عملے کے حوالے سے معلومات نہیں بتائی گئی طیارے کی مرمت کے بعد اسے دوبارہ اڑان کے لیے تیار کردیا جائےگا۔
https://twitter.com/aviationbrk/status/1650232686873571328?s=20
https://twitter.com/aviationbrk/status/1650232796600737794?s=20