سوڈان میں خانہ جنگی، غیر ملکی سفارت کاروں اور شہریوں کے انخلا کا عمل جاری

0
38

فوج اورپیراملٹری فورس کے درمیان خانہ جنگی کے باعث سوڈان سے غیر ملکی سفارت کاروں اور شہریوں کے انخلا کا عمل جاری ہے۔

باغی ٹی وی: "العربیہ”کے مطابق سعودی عرب، امریکا، فرانس، برطانیہ اور جرمنی سمیت کئی یورپی اور افریقی ممالک نے اپنے سفارتی عملے اور شہریوں کو سوڈان سے نکال لیا۔

افغانستان ایک بار پھر دہشتگردی کی سرگرمیوں کا مرکزبن گیا ہے،امریکی خفیہ رپورٹ

سعودی عرب نے ہفتے کو اپنے 91 اور دیگر ممالک کے 66 شہری سوڈان سے نکالےجبکہ امریکا نے اتوار کی شب خرطوم سے 100 کے قریب سفارتی عملے کو نکالا تاہم دوہری شہریت کے حامل افراد سمیت ہزاروں امریکی شہری اب بھی سوڈان میں موجود ہیں۔

رپورٹس کے مطابق فرانس نے دو مرحلوں میں 200 افراد کو سوڈان سے نکالابرطانیہ نے بھی اپنے سفارتی عملے اور ان کی فیملی کو نکال لیا اس سے قبل سوڈانی فوج اورآرایس ایف نے ایک دوسرے پرفرانسیسی قافلے پرحملے کا الزام عائد کیا تھا۔سوڈانی فوج کا کہنا ہے کہ آر ایس ایف نے قافلے پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک فرانسیسی شہری زخمی ہوا تھا۔

دوسری جانب آرایس ایف کا کہنا ہےکہ انخلا کے دوران میں طیاروں نے اس پرحملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک فرانسیسی شہری زخمی ہوا تھا اور اس نے قافلے کو اس کے ابتدائی مقام پرواپس بھیج دیاتھا۔فرانس کی وزارت خارجہ نےحملے یا زخمی ہونے کی اطلاعات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

بیوی کی حراست کے بعد خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ نے گرفتاری دے دی

غیرملکیوں کو فضائی، سمندری اور زمینی راستوں سے سوڈان سے نکالا جا رہا ہے، خرطوم ریجن کے ائیرپورٹ سے انخلا پیچیدہ آپریشن کے ذریعے کیا جا رہا ہےغیرملکی شہری اور سفارت کار بحیرہ احمرپرواقع پورٹ سوڈان سے بحری جہازوں کے ذریعے اپنےاپنےممالک کولوٹ رہے ہیں یہ بندرگاہ دارالحکومت خرطوم سے قریباً 650 کلومیٹر (400 میل) شمال مشرق میں واقع ہے ، لیکن سڑک کے ذریعےقریباً 800 کلومیٹر (500 میل) کا فاصلہ ہے۔

برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے اتوار کے روز کہا تھا کہ برطانوی مسلح افواج نے سوڈان سے تمام سفارتی عملہ اوران کے اہل خانہ کا "پیچیدہ اور تیزی سے انخلا” کیا ہے حکومت خون ریزی کے خاتمے اور ملک میں موجود برطانوی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہرراستے پرکام کررہی ہےبرطانوی دفتر خارجہ نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ محفوظ جگہوں میں پناہ لیں اور بتائیں کہ وہ کہاں ہیں۔

برطانوی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ برطانوی فوجیوں نے امریکا، فرانس اور دیگر نامعلوم اتحادیوں کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن کیا۔

سی ای او گوگل کی سالانہ آمدنی میں حیران کن حد تک اضافہ

خرطوم میں ماسکو کے سفیر نے روسی سرکاری میڈیا کو بتایا کہ سوڈان میں تقریبا 300 روسیوں میں سے 140 جنگ زدہ ملک چھوڑنا چاہتے ہیں۔ان کے انخلا کے منصوبے بنائے گئے تھے لیکن ان پر عمل درآمد ابھی ناممکن ہے کیونکہ ان میں فرنٹ لائن کوعبور کرنا شامل ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ خرطوم میں شدید لڑائی کے علاقے کے قریب واقع روسی آرتھوڈوکس چرچ میں ایک خاتون اور بچے سمیت قریباً 15 افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

جرمن فوج کا کہنا ہے کہ پہلا فوجی طیارہ خرطوم پہنچا ہے اور اس نے سوڈان سے قریباً 200 شہریوں کے انخلا کا آپریشن شروع کیا ہے لیکن ان کے اور دیگر ممالک کے شہریوں کے انخلا میں کچھ وقت لگے گا۔

اٹلی نے کہا ہے کہ اس کے شہریوں کو سوئٹزرلینڈ، ویٹیکن سٹی اور دیگر یورپی ممالک سے کچھ لوگوں کے ساتھ اتوار کی رات سوڈان سے باہر لے جایا جائے گا اطالوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سوڈان سے 140 اطالوی شہریوں اور دیگر ممالک سے 60 افراد کو نکالا جائے گا۔

مارک زکربرگ نے واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اعلان کردیا

مصری وزرت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمسایہ ملک سوڈان میں موجود اپنے 10 ہزار شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے ‘محتاط، محفوظ اور منظم’ انخلا کے عمل کی ضرورت ہے۔اس نے تفصیل بتائے بغیر کہا کہ خرطوم میں اس کا ایک سفارت کار فائرنگ سے زخمی ہوا ہے۔

اردن نے اس نے قریباً 260 شہریوں کو نکالنے کے لیے چار فوجی طیارے بھیجے ہیں خرطوم میں لیبیا کے سفارت خانے کا کہنا ہے کہ سفارت کاروں، ان کے اہل خانہ، طالب علموں، ایئر لائن اور بینک ملازمین سمیت 83 لیبی شہری وطن واپسی کے لیے پورٹ سوڈان پہنچ چکے ہیں۔

بھارت کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی تیاریوں کے سلسلے میں ایک بحری جہاز پورٹ سوڈان اور دو فوجی طیارے جدہ بھیجے ہیں اور شہریوں کو غیر ضروری خطرات سے بچنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔

سوڈان :سعودی شہریوں اور دیگر ممالک کے شہریوں کا انخلا شروع

تونس نے کہا ہے کہ وہ پیر سے شہریوں کا انخلا شروع کر دے گا۔ خرطوم میں اس کے سفارت خانے نے تُونسی شہریوں سے کہا کہ وہ دارالحکومت کے ایک ہوٹل میں اکٹھےہونےکی کوشش کریں،سویڈن اور آئرلینڈ بھی اپنے اپنے شہریوں کے سوڈان سے انخلا کے لیے کوشاں ہیں۔

لبنان نے کہا ہے کہ وہ پورٹ سوڈان سے 51 شہریوں کو نکالنے کے لیے کام کر رہا ہے۔جنوبی کوریا نے جمعہ کے روز کہاتھا کہ وہ سوڈان میں موجود اپنے 25 شہریوں کو نکالنے کے لیے ایک فوجی طیارہ بھیج رہا ہے جاپان کا کہنا ہے کہ اس کے شہریوں کو سوڈان سے لانے کے لیے تین طیارے جیبوتی پہنچ چکے ہیں۔

نیدرلینڈز کا کہنا ہے کہ اس کے ‘مٹھی بھر’ شہری فرانس، جرمنی اور دیگر ممالک کے ایک پیچیدہ آپریشن کے حصے کے طور پر سوڈان سے روانہ ہوئے تھے۔اس نے کہا کہ سوڈان میں اس کے تقریبا 150 شہری ہیں کینیڈا نے پیر کو سوڈان میں آپریشن معطل کرنے اطلاع دی ہے اور کینیڈا کے سفارت کار عارضی طور پر ملک سے باہر کسی محفوظ مقام سے کام کریں گے۔

جنگ عظیم دوم میں غرق ہونیوالے جاپانی بحری جہاز کا ملبہ 81 سال بعد مل …

گھانا کا کہنا ہے کہ قاہرہ میں اس کا سفارت خانہ ایتھوپیا میں شہریوں کے انخلا میں تعاون کے لیے کام کر رہا ہےکینیا کی وزارت خارجہ اپنے شہریوں کے انخلا میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے رہی ہے۔

واضح رہےکہ سوڈان میں فوج اور پیراملٹری فورسز کی جھڑپوں میں اب تک400 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں زخمی بھی ہوئے، جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں میں 5 امدادی کارکن بھی شامل ہیں اقوام متحدہ کے مطابق فوج اور پیراملٹری فورسز کی جھڑپوں کے دوران 20 ہزار افراد جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں سرحد پار چاڈ میں حفاظت کے لیے سوڈان سے فرار ہو چکے ہیں۔

سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ آن لائن لیک ہوگئی

Leave a reply