کہو نہ پیار ہے کی کامیابی ، گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام شامل

0
46

2000 میں آئی بالی وڈ فلم کہو نہ پیار ہے ، اس فلم کے زریعے ہرتیک روشن نے اپنا بالی وڈ کیرئیر شروع کیا ، ان کے ساتھ امیشا پاٹیل کی بھی یہ پہلی فلم تھی ، فلم ریلیز ہوئی تو شائقین نے اتنا سراہا کہ جو ایک بار فلم دیکھنے گیا وہ دوسری بار ضرور گیا، فلم کو دنیا بھر میں بہت پسند کیا گیا ، فلم سپر ہٹ ہو گئی . کہو نہ پیار ہے کی ڈائریکشن راجیش روشن نے کی جو کہ ہرتیک روشن کے والد ہیں. اس فلم کے میوزک نے لوگوں کو اپنے سحر میں مبتلا کر لیا. اس فلم نے بہت سارے ایوارڈز جیتے ، مجموعی طور پر اس فلم نے92 بڑے ایوارڈز جیتے ، اور اتنی بڑی تعداد میں ایوارڈز جیتنے پر اس فلم کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہو گیا. فلم کی خاص بات یہ تھی کہ اس کی

کہانی مختلف تھی اور اس دور میں اس طرح کی کہانیاں‌ کم بن رہی تھیں ہرتیک روشن نے اپنی جاندار اداکاری کے بل پر شائقین کے دل جیت لئے اور اپنی پہلی ہی فلم سے وہ بالی وڈ کے نمبر ون ہیروز کی کیتگری میں شامل ہوگئے. جبکہ امیشا پاٹیل اس فلم کے بعد ایکدم سے کیرئیر کے عروج پر چلی گئیں لیکن وہ اپنی شہرت کو نہ سنبھال سکیں.

Leave a reply