اداکار محب مرزا نے حال ہی میں اپنی اہلیہ صنم سعید کے ساتھ ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی اور اس پر عید مبارک لکھا. اس پوسٹ پر محبت مرزا کے بہت سارے ساتھیوں اور مداحوں کے پازیٹیو کمنٹس آئے لیکن کچھ ناگوار کمنٹس بھی آئے. جیسے کہ محب مرزا کے ایک مداح نے لکھا کہ صنم سعید مجھے بالکل اچھی نہیں لگتی ، اس پر محب مرزا نے جواب دیا کہ اللہ آپ کے اور آپ کے گھر والوں کو بے حد خوشیاں دیں، اور کامیاببی اور صحت دیں ، میری طرف سے آپ سب کو عید مبارک. اسی طرح سے کسی مداح نے محب مرزا کی سابقہ اہلیہ آمنہ شیخ اور ان
کے بیٹے کی تصویر لگا کر لکھا کہ بہت برا کیا تنی اچھی بیوی کو چھوڑ دیا ، اس پر محب مرزا نے جواب دیا کہ اللہ آپ کو اور آپ کی فیملی کو سدا خوش رکھے ، صحت اور دولت سے نوازے . میری بہت سی دعائیں آپ کے لئے خوش رہیں آباد رہیں . واضح رہے کہ آمنہ شیخ اور محب مرزا کی جب طلاق ہوئی تو اسکا ذمہ دار صنم سعید کو ٹھہرایا گیا ، اس وقت تو محب مرزا نے ایسی افواہوں سے انکار کیا لیکن بعد ازاں صنم سے ہی شادی کرکے افواہوں کو سچ ثابت کر دیا.








