تیراہ میں پاک فوج کے دو جوان شہید، دو دہشتگرد جہنم واصل

0
33
pak army

تیراہ میں پاک فوج کے دو جوان شہید، دو دہشتگرد جہنم واصل

خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اوردہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوگئے ہیں، شہداء میں چارسدہ سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ سپاہی وقاص علی شاہ اور پشاور سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ سپاہی باسط علی شامل ہیں، فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے ہوئے ہیں، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں چھپے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں،شہدا نے دلیری کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور شہید ہوگئے، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں،

سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

بنوں آپریشن کے بعد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا وزیرستان،ایس ایس جی ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی اہمیت کا حامل 

Leave a reply