الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے رپورٹس رات کو جمع کروائی گئی، جس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کو فنٍڈ نہیں ملے، الیکشن کمیشن کی رپورٹ دو صفحات پر مشتمل ہے،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کو آگاہ کر دیا ہے کہ انتخابات کے لیے فنڈز نہیں مل سکے
سپریم کورٹ نے فنڈز سے متعلق رپورٹ کے لیے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا تھا،واضح رہے کہ چار اپریل کو تین رکنی بینچ نے حکومت کو 27 اپریل تک انتخابات کے لیے 21 ارب روپےکے فنڈز فراہم کرنےکی رپورٹ جمع کرانےکا حکم دیا تھا الیکشن کے لیے 21 ارب روپے جاری کرنے کی تیسری مہلت بھی گزر گئی، سپریم کورٹ نے حکومت سے فنڈز جاری کرنےکی رپورٹ طلب کر رکھی تھی، فنڈ جاری نہ ہوئے، کل سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی جس کے بعد سماعت کو ملتوی کر دیا گیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ سب کو علم ہے آئین کی خلاف ورزی ہورہی ہے، خدا کے واسطے آئین کے لئے اکٹھے بیٹھ جائیں،ہم اس کے بعد ایک آرڈر جاری کرینگے، عدالت کوئی ٹائم لائن نہیں دے گی، مناسب حکم جاری کریں گے،
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج