مزید دیکھیں

مقبول

نیازی کو صادق امین کا سرٹیفکیٹ دینے والا خود صادق اورامین نہیں،حافظ حمداللہ

پاکستان ڈیموکریٹک الائنس(پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک پر کہا ہے کہ عمران نیازی کو صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دینے والا خود صادق اور امین نہیں،

حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ جو خود صادق اور امین نہیں، وہ کسی اور کو کیسے صادق اور امین کا سرٹیفیکیٹ دے سکتا ہے؟عدلیہ کو اب بھی نوٹس نہیں لینا چاہیے کیونکہ نوٹس صرف کمزور، سویلین اور سیاستدانوں کے لئے ہوتا ہے، عدالت نے توہین عدالت کے برقعہ میں خود کو چھپایا ہوا ہے، اس برقعہ کے پیچھے کیا کچھ باحجاب ہورہا ہے، یہ اور اس سے پہلے آنے والی آڈیوز اس کا ثبوت ہے، ایسے افعال اسلام میں قابل سزا ہیں اور مغرب میں بھی، افسوس پاکستان میں اسلام پر عمل ہورہا ہے اور نہ مغرب کے نظام عدل پر،

واضح رہے کہ ابھی ایک نئی آڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں مبینہ طور ثاقب نثار کا بیٹا نجم ثاقب تحریک انصاف کے نئے ٹکٹ ہولڈر افراد سے گفتگو کررہا ہے،انکو کہہ رہا ہے ابو 11 بجے تک دفتر آجاتے ہیں،ٹکٹ دلوانے پر انکا شکریہ ادا کرنے آجائیں،ساتھ 1 کروڑ 20 لاکھ سے کم نہیں لانے۔

پنجاب انتخابات کے لئے مبینہ طور پر ٹارگٹ کلر کو ٹکٹ جاری

رہنماوں نے پارٹی قیادت سے ٹکٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے استعفیٰ کی دھمکی دے دی،

زمان پارک کے باہر مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اجتجاج

اگر ٹکٹ کا میرٹ میرا نہیں بنتا تو پھر کس کا بنتا ہے؟ عائلہ ملک پھٹ پڑی

تحریک انصاف کے دو ٹکٹس ہولڈرز بھی کرپشن میں ملوث

زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan