پاکستان تحریکِ انصاف نے کل سے پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخوا میں الیکشن مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے-
باغی ٹی وی: پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق کل سے لاہور،راولپنڈی، پشاور سمیت دونوں صوبوں میں الیکشن مہم شروع ہو جائے گی عمران خان کل لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک ریلی کی قیادت کریں گے۔
پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس طلب
پی ٹی آئی کے ترجمان کے مطابق اس ریلی کا آغاز کل 12 بجے دوپہر ہو گا راولپنڈی اسلام آباد کی ریلی کی قیادت شاہ محمود قریشی کریں گے پشاور میں ریلی کی قیادت پرویز خٹک کریں گے۔
میں اپنی ساری قوم کو پیغام دےرہا ہوں، یکم مئی بروز سوموار، لیبرڈے ہے، اسلام آباد، پشاور اور لاہور میں ہم اپنے مزدوروں کیلئے دوپہر 1بجے ریلی نِکالیں گے، لاہور ریلی کی قیادت میں خود کرونگا، ریلی کا دوسرا مقصد ہے آئین بچاؤ، پاکستان بچاؤ!
چیئرمین عمران خان pic.twitter.com/xYhdcs1DQW— PTI (@PTIofficial) April 30, 2023
دوسری جانب پی ٹی آئی نے یکم مئی لیبر ڈے پر ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے اس حوالےسے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں اپنی ساری قوم کو پیغام دےرہا ہوں، یکم مئی بروز سوموار، لیبر ڈے ہے اسلام آباد، پشاور اور لاہور میں ہم اپنے مزدوروں کیلئے دوپہر 1بجے ریلی نِکالیں گے، لاہور ریلی کی قیادت میں خود کرونگا، ریلی کا دوسرا مقصد ہے آئین بچاؤ، پاکستان بچاؤ!
شاہد خاقان عباسی یا تو معذرت کریں یا ثبوت مہیا کریں،مفت آٹا اسکیم کے الزام …
یکم مئی بروز سوموار، لیبرڈے ہے، اسلام آباد، پشاور اور لاہور میں ہم اپنے مزدوروں کیلئے دوپہر 1بجے ریلی نِکالیں گے pic.twitter.com/MTJEKptv0S
— PTI (@PTIofficial) April 30, 2023
حماد اظہر نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کی قیادت میں یکم مئی کے روز ریلی نکالی جائےگی، پیدل ریلی کا آغاز یکم مئی دوپہر 1 بجے لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک کیا جائے گامزدوروں کے دن مہنگائی اور بےروزگاری سے پسے مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا اس لیے ملک کےآئین کےتحفظ کی خاطر سب لوگ باہرنکلیں۔