ملزم سہیل اصغر اعوان گوجرانوالہ اینٹی کرپشن کی حراست سے فرار

sasghar

محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے مطابق سہیل اصغر اعوان گوجرانوالہ اینٹی کرپشن کی حراست سے فرار ہو گیا ہے۔ملزم سہیل اصغر اعوان 2 روز جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی حراست میں تھا۔ملزم کے خلاف گوجرانوالہ تھانہ ماڈل ٹاون میں فرار ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ملزم سہیل اصغر اعوان کی گرفتاری کے لیے اینٹی کرپشن اور گوجرانوالہ پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ اینٹی کرپشن پنجاب اور گوجرانوالہ پولیس کی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھا پے مارے جارہے ہیں۔ انکوائری میں ملزم سہیل اصغر کے فرار ہونے میں اینٹی کرپشن کا کوئی آفسر یا آفیشل ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ملزم سہیل اصغر کو رات طبیعت کی خرابی کی وجہ سے ہسپتال لے جا رہے تھے مگر وہ موقع پا کر حراست سے فرار ہو گیا۔محکمہ اینٹی کرپشن احکام کے مطابق ملزم سہیل اصغر اعوان نبیہ برج تا چتن والا سڑک کی تعمیرمیں 2ارب روپے کی کرپشن میں ملوث ہے

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

Comments are closed.