اداکارہ صاحبہ جنہوں نے بہت کم کام کیا لیکن جتنے سال بھی کام کیا انہوں نے اپنا نام اور مقام بنایا ، ریمبو کے ساتھ شادی کے بعد صاحبہ نے کام کرنا چھوڑ دیا تاہم ایک بار پھر وہ کام کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں. صاحبہ نے اپنے حالیہ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں‌نے جب ریما اور اپنے بیٹے اھسن کی وڈیو دیکھی جس میں‌وہ ڈانس کررہے ہیں تو مجھے بہت اچھا لگا، مجھے ان دونو‌ں‌کو دیکھ کر انڈیا کی مادھوری ڈکشٹ اور رنبیر کپور یاد آگئے. ریما اور احسن ایک ساتھ بہت اچھے لگے ہیں. میرے بیٹے نے ثابت کیا ہے کہ اسکا تعلق ایک آرٹسٹ فیملی سے ہے. صاحبہ نے کہا

کہ بہت اچھا لگتا ہے یہ دیکھ کر کہ جب آپ کی اولاد بھی نام بنا رہی ہو اچھا کما رہی ہو، گو کہ ابھی اھسن کا سفر بہت لمبا ہے لیکن اس نے شروعات اچھی کی ہے. انہوں نے کہا کہ میں اپنے بیٹے سے ہمیشہ یہی کہتی ہوں کہ بس یہ یاد رکھنا کہ تم ایک ایسی فیملی سے تعلق رکھتے ہو جنہوں نے بہت محنت کرکے نام اور مقام بنایا. احسن کی تعریف تو امر خان نے بھی بہت کی انہوں نے بھی کہا تھا کہ ان کی اداکاری دیکھ کر بہت اچھا لگا ان میں اعمتاد ہے وہ کامل کا ہے.

Shares: