میرے بیٹے اور ریما کو دیکھ کر مجھے تو یہ دونوں جوڑی ہی لگے ریمبو

0
30

اداکار ریمبو جو کہ تین دہائیوں سے اپنے مداحوں کے دلوں پر راج کررہے ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے بیٹے کو ریما خان کے ساتھ بالی وڈ کے گیت اے کیا بولتی تو پر ڈانس کرتے دیکھا تو مجھے بہت اچھا لگا ، مجھے تو ریما اور احسن جوڑی ہی لگی . ریمبو نے کہا کہ مجھے اگر تھوڑا سا بھی لگتا کہ میرا بیٹا اداکاری نہیں کر سکتا تو میں اسکو بالکل بھی یہ کام نہ کرنے دیتا ،احسن میں اداکاری کرنے کی پوری صلاحیت ہے لہذا مجھے امید ہے کہ وہ ایک اچھا اداکار ثابت ہو گا. انہوں نے کہا کہ جب اھسن نے ہیر دا ہیرو کے سیٹ پر اپنا پہلا سین کروایا تو

وہاں سے مجھے کال آئی وہ کال عمران اشرف کی تھی اس نے کہا کہ مبارک ہو میں‌نے کہا کہ مبارکباد کس چیز کی دے رہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ آپ کے بیٹے نے کمال اعتماد کے ساتھ سین کروایا ہے اور یہ بہت نام کمائے گا. ریمبو نے کہا کہ اماں دیکھ تیرا منڈا بگڑا جائے تو پر بہت جلد صاھبہ اور احسن ڈانس کرنے والے ہیں. ریمبو نے یہ بھی کہا کہ سٹار کڈز کے لئے مواقع شاید کام کرنے کے آسان ہوتے ہیں لیکن کام ایک بار ہی ملتا ہے اسکے بعد تو آپکا ٹیلنٹ ہی ہے جو آپ کو کام دلواتا ہے چاہے آپ کتنے بھی بڑے باپ کے بیٹے کیوں نہ ہو.

Leave a reply