متعدد اسکولوں کو بغیر بتائے امتحانی مرکز بنا دیا گیا. اسکولز ایسوسی ایشن

0
33

متعدد اسکولوں کو بغیر بتائے امتحانی مرکز بنا دیا گیا. اسکولز ایسوسی ایشن

کراچی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحانات کا آغاز پیر 8 مئی سے ہوگا۔ جبکہ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بورڈ انتظامیہ نے متعدد اسکولوں کو بغیر بتائے امتحانی مرکز بنا دیا گیا جبکہ اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک کے امتحانات جاری ہیں، اچانک امتحانی مرکز بننے سے طلبہ کوپریشانی کاسامناہے۔

اسکولز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بورڈ کی ویب سائٹ میں مسائل کاسامناہے، ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ نہیں ہو رہے، متعدد طلبہ کے ایڈمٹ کارڈز بھی غلط پرنٹ کیے گئے ہیں، ایڈمٹ کارڈ پر طلبہ کے نام اور مضامین غلط تحریر ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تمام مسائل حل کیئے جائیں تاکہ اساتذہ اور طلباء کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور آسانی کے ساتھ یہ معاملات حل ہوجائیں، دوسری جانب طلباء کا بھی کہنا ہے کہ ویب سائٹ میں بھی مسائل ہیں اور رول نمبر وغیرہ کا پرنٹ تک نکالنے میں مشکلات کا سامنا ہے جسے فوری حل کرنا ضروری ہے.

Leave a reply