ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل ایبٹ آباد کی کارروائی ،جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا
ملزم محمد اظہر خان کوحویلیاں سے گرفتار کیا۔ ملزم واٹس ایپ کے ذریعے خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث تھا۔ ملزم نے متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شئیر کیں۔ملزم قابل اعتراض مواد کی آڑ میں متاثرہ کو بلیک میل کر رہا تھا۔ملزم نے متاثرہ کے گھر والوں کو بھی تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے کے لئے دھمکیاں دیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل سے قابل اعتراض مواد اور واٹس ایپ اکاونٹ برآمد کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے استعمال ہونے والی سم بھی برآمد کر لی گئی۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھامقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب بیوہ خاتون کی بیٹیاں،داماد نافرمان نکل آئے،قیمتی رہائشی مکان،دوکان پر قبضہ خاطر بیٹیوں نے اپنے خاوندوں کے ساتھ ملکر بیوہ ماں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ بیوہ خاتون نے سی پی او راولپنڈی،ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی سے نوٹس لے کر نافرمان اولاد سے تحفظ سمیت انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔کلرسیداں کی رہائشی بیوہ خاتون مسماۃ نسیم اختر کے خاوند مسکین حسین کی ستمبر 2022 میں وفات بعد فیصل آباد سے تعلق رکھنے والا داماد ساجد حسین معہ فیملی اپنی ساس کے گھر مقیم ہوگیا۔بیوہ خاتون نے کلرسیداں پولیس کو دی گئی تحریری درخواست میں الزام عائد کیا کہ داماد ساجد محمود، طاہر محمود نے میری بیٹیوں کے ہمراہ ملکر دوکان اور مکان پر قبضہ کرلیا۔بیوہ خاتون کے مطابق جب دوکان چھوڑنے کا کہا تو بیٹیوں نے اپنے شوہروں ساجد محمود، طاہر محمود کے ساتھ ملکر مجھے مار پیٹ کی۔بیوہ خاتون نے سی پی او راولپنڈی پولیس سے معاملے پر نوٹس لے کر تحفظ والدین آرڈیننس تحت نافرمان بیٹیوں، دامادوں خلاف کاروائی سمیت قیمتی رہائشی مکان، دوکان سے قبضہ چھڑانے کی اپیل کی۔بیوہ خاتون کے مطابق میرے بچے باپ کی وراثت کے قانونی حقدار ہیں۔ وہ مار کٹائی کرکے مجھے تشدد نشانہ بنانے اور قبضہ کرنے کی بجائے قانونی راستہ اختیار کریں۔
لڑکی بن کر لڑکوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار
سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات
فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف
چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں
لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار