عمران خان کی گرفتاری،ملک گیر احتجاج

0
43
آڈیو لیکس،عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونیکا ڈر

عمران خان کی اسلام آباد میں گرفتاری کے بعد لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں ہنگامی حالات پیدا ہو گئے

تحریک انصاف کے کارکنان بڑی تعداد میں جمع ہو گئے اور انہوں نے نعرے لگاتے ہوئے پولیس کو بھگا دیا، کینال روڈ کو بلاک کر دیا ،عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے رہنماوں کی جانب سے احتجاج کی کالیں دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔پارٹی رہنما یاسمین راشد نے کارکنان کو لاہو رکے لبرٹی چوک میں مظاہرے کی ہدایت جاری کر دی۔ادھر اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے کو پی ٹی آئی کارکنان نے بلاک کر دیا جبکہ مراد سعید نے بھی کارکنان کو احتجاج کے سلسلے میں گھروں سے باہر نکلنے کی ہدایت کی ۔حماد اظہر کا کہنا ہے کہ اہلیان لاہور لبرٹی چوک پہنچیں۔ کوئی گھر نا بیٹھے، پی ٹی آئی کارکنان نے زمان پارک کے باہر کینال روڈ دونوں اطراف سے بند کردیا ،زمان پارک چاروں اطراف سے بند ہے، ڈائیورشن لگوا دی گئیں ہیں، اکبر چوک، چاروں اطراف سے بند ہے پل نہر مال روڈ پر ڈنڈ ہبردار لوگ موجود ہیں، – لبرٹی گنا کارنر سے جانب حفیظ سینٹر بند یے شنگھائی پل فیروزپور روڈ بند ہے، جی پی او چوک، وکلاء نے بند کردیا تحریک انصاف کے کارکنوں کے احتجاج کے بعد عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک اور لبرٹی چوک کے علاقوں میں موبائل فون سروس کو معطل کردیا گیا ہے ۔

لاہور میں رینجرز طلب کر لی گئی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم میاں شکیل احمد کا کہنا ہے کہ لاہور میں موبائل سروس بند کرنے کا لکھ دیا ہے حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے گی، جو بھی قانون ہاتھ میں لے گا اسکے خلاف کاروائی ہو گی،تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے لاہور سمیت کئی شہروں میں توڑ‌پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کی گئی ہے

پنجاب،بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ،پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاد 2 دن کیلئے کیا گیا، دوسری جانب وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بلوچستان میں144کا نافذ کر دیا گیا ہے۔کسی بھی صورت حالات خراب نہیں ہونے دیں گے،جو بھی حالات خراب کرے گا ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔بلوچستان کے حالات پر امن ہے ۔شر پسند عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے گی اللہ

عمران خان کی گرفتاری کے بعد جی ٹی روڈ کو بند کر دیا گیا تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے جی ٹی روڈ روات سے بند کر دیا گیا،کارکنان نے ٹائر جلا کر روڈ کو ہر طرح کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا ،پی ٹی آئی کارکنان فیض آباد انٹرچینج پر پہنچ گئے، پی ٹی آئی کارکنوں نے مری اور راولپنڈی کی طرف جانے والا رستہ بند کردیا پی ٹی آئی کارکنوں نے حکومت کے خلا نعرے بازی کی،

راولپنڈی مری روڈ پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کا احتجاج ،کارکنوں نے عمران خان کی گرفتاری پر فوری ردعمل دیا ،مقامی قیادت میں سے ایک رہنما بھی ابھی تک احتجاج میں نظر نہیں آیا، کارکنان بھی شکوہ کرتے نظر آئے بولے، ہم قیادت کا انتظار نہیں کرینگے، ہمارے کپتان کو فوراً رہا کیا جائے،

لیاقت باغ کا مقام میدان جنگ بن گیا ،سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی لیاقت باغ پہنچ گئے ، تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سی پی او راولپنڈی کی گاڑی پر پتھراو کای گیا، کارکنان نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی،پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی، ریسکیو راولپنڈی کی امدادی ٹیمیں بھی لیاقت باغ پہنچ گئیں،

کراچی میں بھی تحریک انصاف کے کارکنان نے احتجاج کیا اس دوران مشتعل مظاہرین نے پولیس وین کو آگ لگا دی

عمران کی گرفتاری کے بعد راولپنڈی میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی شہر بھر میں اجتماعات اور سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی، دفعہ 144کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ، کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ وزارت داخلہ میں ہونے والے اجلاس کے بعد لگائی گئی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے

عمران خان کی بہنیں عمران خان کی گرفتاری کے بعد انکے گھر پہنچ گئیں، عمران کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان نےزمان پارک کا دورہ کیا، اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان نے نعرے لگائے، عمران خان کی بہنوں‌ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ساتھ ہونے والے ظلم کو رب دیکھ رہا ہے اس ظلم کا بدلہ رب ان سے لے گاحکومت نے منصوبہ بندی کے ساتھ عمران خان کوگرفتارکیا ہے ،عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اغوا کیا گیا ہے عمران خان کو بغیر ورانٹ کے گرفتار کیا گیا عوام کب تک گھروں میں بیٹھے گی باہر نکلے؟

عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پشاور میں احتجاج جاری ہے، جی ٹی روڈ کو ہشتنگری کے مقام پر یکطرفہ ٹریفک کے لیے بند کردیا، مظاہرین جمع ہونا شروع ہوگئے ،پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی،کارکنان عمران خان کے حق میں نعرے بازی کر رہے ہیں

چلاس:عمران خان کی گرفتاری کے بعد پولیس عملے کو الرٹ کردیا گیا ہے تمام پولیس عملہ اور ایس ایچ اوز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، ایس پی دیامر محمد آیاز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے جہاں جہاں ریلیاں اور احتجاج ہو وہاں پولیس کو تعینات کیا جائے،عمران خان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کی کال،کارکنان جمع ہونا شروع ہوگئے،

عمران خان گرفتاری کا معاملہ ،پی ٹی آئی ٹریڈر ونگ نے احتجاج کی کال دے دی پی ٹی آئی ٹریڈر ونگ کی صدر قیصر کیانی نے کارکنان کو پیغام جاری کردیا ۔کہا کہ تمام کارکنان ظلم و بربریت کے خلاف سڑکوں پر نکلیں ٹریڈرز ونگ کے عہدیداروں کارکنان کو سڑکوں پر نکال پر احتجاج ریکارڈ کروائیں ۔

بنوں پی ٹی آئی ورکرز میران شاہ روڈ پر جمع ہونا شروع ہوگئے پی ٹی آئی ورکروں کی بڑی تعداد میران شاہ روڈ کوہاٹ روڈ چونگی کے مقام پر پہنچنا شروع ہو گئی، ورکروں نے بنوں کوہاٹ روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں سینکڑوں کی تعداد میں مشتعل کارکنوں نے کوہاٹ چونگی روڈ پر دھرنا دیدیا مشتعل مظاہرین کی جانب سے شدید نعرے بازی کی جارہی ہے

عمران خان کی گرفتاری کا معاملہ ،عمران خان کی گرفتاری کے بعد سیکیورٹی کی صورتحال کے لیے اہم ہنگامی اجلاس شروع ہو گیا ہے،ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت صوبائی انٹیلیجنس کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے صوبائی انٹیلیجنس کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے ،صوبائی انٹیلیجنس کمیٹی مین امن و امان کی صورتحال کے لیے اہم فیصلےکیے جائیں گے،پنجاب سول سیکرٹریٹ پنجاب لاہور میں اجلاس جاری ہے

عمران خان کی گرفتاری، سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا ہنگامی ویڈیو پیغام آ گیا،پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ اس ملک کا ہر محب وطن پاکستانی عمران خان کے لئے نکلا ہے اور فرض سمجھتا ہے کہ ساتھ کھڑا ہونا ہے، یہ جو کر رہے ہین، اسے نقصان ہو گا، انکا کوئی قصور نہیں، احتجاج پرامن ہونا چاہئے، یہی پیغام عمران خان نے دیا ، لاٹھی چارج نہیں ہونا چاہئے،وفاقی حکومت نے جو کیا ، لندن میں بیٹھے میاں کے مشورے سے ہوا،

واضح رہے کہ عمران خان، اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے لئے گئے تھے، وہاں سے عمران خان کو گرفتار کیا گیا ہے،عمران خان کی عدالت میں پیشی تھی،عمران خان کے اوپر متعدد مقدمے درج ہیں، عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لئے ہمیشہ کارکنان کو ڈھال بنایا تا ہم آج عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

 چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لے لیا

نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

Leave a reply