ارشد شریف قتل کیس میں اسپیشل جے آئی ٹی رپورٹ مسترد

0
36
arshad sharif

سپریم کورٹ میں صحافی ارشد شریف کے قتل پر ازخودنوٹس کیس کی سماعت ہوئی،

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں5 رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان عدالت میں پیش ہوئے ۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ایم ایل اے کا جواب تاحال نہیں آیا، جے آئی ٹی دوبارہ یو اے ای جانے کی تیاری کررہی ہے ،جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ جے آئی ٹی کا مقصد بتا دیں ابھی تک کوئی میٹریل نہیں دیا گیا،اٹارنی جنرل نے کہا کہ ارشد شریف قتل کیس تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہیں،متحدہ عرب امارات کا 11 اپریل کو ایم ایل اے آیا،یو اے ای کو27 اپریل کو ایم ایل اے سوالات کا جواب دیدیا،کینین حکومت نے بھی تحقیقات کے سلسلے میں ابتک انکار نہیں کیا ،چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دسمبر2022 میں معاملے پر ازخودنوٹس لیا تھا،جسٹس مظاہر نقوی نے استفسار کیا کہ جے آئی ٹی نے قتل سے متعلق ابتک کیا مواد اکٹھا کیا؟جے آئی ٹی ٹیم دبئی سے آ رہی ہے کینیا جارہی ہے،اس کے علاوہ ابتک کی کیا پراگرس ہے؟ پراگرس رپورٹ میں خرم، وقار کو ملزم لکھا گیا۔

سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل کیس کی سماعت 13جون تک ملتوی کر دی گئی،سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس میں اسپیشل جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کر دی ، چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایسی رپورٹس نہیں چاہیے جن میں کچھ پیش رفت ہے ہی نہیں،

جویریہ صدیق نے ٹویٹر پر ارشد شریف کی جانب سے مریم نواز کی والدہ کے لیے دعا کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شرم کر۔ اللہ سے ڈر

اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

 ارشد شریف کا لیپ ٹاپ ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی کے پاس ہے

ارشد شریف قتل کیس، رپورٹ میں ایسا کیا ہے جو سپریم کورٹ میں جمع نہیں کرائی جا رہی؟ سپریم کورٹ

خیال رہے کہ 23 اکتوبر کو نیروبی مگاڈی ہائی وے پر شناخت میں غلطی پر پولیس نے ارشد شریف کو سر پر گولی مار کر ہلاک کردیا تھا تاہم ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں جس میں کینیا پولیس کے مؤقف میں تضاد پایا گیا ہے

صحافی ارشد شریف قتل کیس،پی ایف یوجے نے سپریم کورٹ کو تحقیقات کے لیے خط لکھا تھا،پی ایف یو جے نے چیف جسٹس  سے معاملے پر ازخود نوٹس کی اپیل کی تھی،پی ایف یو جے نے سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کی استدعا کی تھی، خط مین کہا گیا کہ ارشد شریف کے قتل سے صحافی برادری گہرے صدمے میں ہیں،پوری قوم ارشد شریف قتل سے جڑے سوالات کے جوابات چاہتی ہے، ارشد شریف کی فیملی اور صحافی برداری کو عدالت عظمیٰ پر اعتماد ہے،سپریم کورٹ صحافی برداری اور ارشد شریف کی فیملی کو انصاف فراہم کرے،

Leave a reply