نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا
عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے پر تشدد احتجاج کے بعد پنجاب میں اہم اجلاس ہوا،جس میں نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقری کا کہنا تھا کہ کمیٹی اور انسپکٹر جنرل پولیس لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو ہمہ وقت مانیٹر کریں اور حالات کے مطابق اقدامات اٹھائیں،صوبہ بھر میں امن عامہ کی فضا قائم رکھنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں،عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے،قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،م
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ احتجاج کی آڑ میں عوام کے روزمرہ معمولات زندگی میں کسی کو بھی خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،پر امن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن سٹرکوں کو بند کرنا اور املاک پر حملے کسی بھی صورت برداشت نہیں،امن عامہ کی فضا برقرار رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے جسے احسن انداز سے نبھایا جائے گا،یہ احتجاج نہیں دہشتگردی ہے، میرا وعدہ ہے کہ ریاست پر حملہ کرنے والے کسی ایک شخص کو بھی نہیں چھوڑیں گے
واضح رہے کہ پنجاب،بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ،پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاد 2 دن کیلئے کیا گیا،لاہور سمیت کئی شہروں میں موبائل سروس بھی بند کر دی گئی ہے اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے،عوام کی بڑی تعداد وزیرِاعلیٰ ہاؤس کے باہر موجود ہے، تحریک انصاف کے کارکنان اھتجاج کر رہے ہیں،
عمران خان کی گرفتاری، سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا ہنگامی ویڈیو پیغام آ گیا،پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ اس ملک کا ہر محب وطن پاکستانی عمران خان کے لئے نکلا ہے اور فرض سمجھتا ہے کہ ساتھ کھڑا ہونا ہے، یہ جو کر رہے ہین، اسے نقصان ہو گا، انکا کوئی قصور نہیں، احتجاج پرامن ہونا چاہئے، یہی پیغام عمران خان نے دیا ، لاٹھی چارج نہیں ہونا چاہئے،وفاقی حکومت نے جو کیا ، لندن میں بیٹھے میاں کے مشورے سے ہوا،
واضح رہے کہ عمران خان، اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے لئے گئے تھے، وہاں سے عمران خان کو گرفتار کیا گیا ہے،عمران خان کی عدالت میں پیشی تھی،عمران خان کے اوپر متعدد مقدمے درج ہیں، عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لئے ہمیشہ کارکنان کو ڈھال بنایا تا ہم آج عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے
چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لے لیا
نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی،
قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش