قانون نے اپنا راستہ بنایا جبکہ کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوا. اعظم نذیر تارڑ
وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ کا کہنا ہے کہ قانون نے اپنا راستہ بنایا ہےجبکہ کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوا ہے واضح رہے کہ عمرانخان کی گرفتاری پر ن کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج کرنا کارکنان کا آئینی حق ہے لیکن یہ احتجاج پرامن ہونا چاہئے، عمران خان کو عدالت پیش کر کے ریمانڈ لیا جائے گا، جبکہ عمران خان کا 7 رکنی میڈیکل بورڈ نے معائنہ کیا ہے علاوہ ازیں ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی ہے لہذا قانون کو اس پر عملدرآمد کرنا ہوگا.
وزیر قانون کا مزید کہنا ہے کہ یہ ان کی گرفتاری عدالت کے باہر ہوگئی ہے ناکہ عدالت کے اندر ہوئی ہے لیکن دوسری جانب دعویٰ کیا جارہا ہے یہ گرفتاری عدالت کے اندر سے ہوئی ہے.
دوسری جانب پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر الفریڈ گریناس نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد عوام سے پرسکون رہنے کی اپیل کی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں الفریڈ گریناس نے کہا کہ آج ہونے والی عمران خان کی گرفتاری کی تصاویر پر تشویش ہے۔ انہوں نے لکھا کہ عدالتی معاملات میں قانون کی حکمرانی کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنانے کی اور حد سے زیادہ مبالغہ آرائی سے بچنے کی ضرورت ہے۔ جرمن سفیر نے لکھا کہ پاکستان کی خاطر ہر طرح سے پرسکون رہیں اور مل کر ترقی کی جانب کام کرنے کے لیے بات چیت کو ترجیح دیں۔
جبکہ بعدازاں یہ ٹوئیٹ انہوں نے حزف کردی اور لکھا کہ پچھلی ٹوئیٹ ہم میں ڈیلیٹ کردی ہے تاکہ کوئی غلط فہمی نہ پھیلے.
Previous tweet has been deleted to avoid any misinterpretation that we take a side, given the overall escalation in rhetorics. We chose our words carefully and do not condone anyone exploiting that.
— Alfred Grannas (@GermanyinPAK) May 9, 2023
وزیردفاع خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کیا ہے جبکہ خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ اقتدار میں عمران خان نے نیب نیب بہت کھیلا، فرمائشی گرفتاریاں ھوتی تھیں اور لاڈلا ضد کرتا ضد پوری ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ قید میں لاڈلے کی انا کی تسکین کیلئے اذیتیں دی جاتیں تھیں، عمران خان کے دور میں بیٹیوں بہنوں کو بھی نیب نے گرفتار کیا۔
ادھر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ عمران خان پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا اگر وہ شامل تفتیش ہوجاتے تو ریفرنس بغیر گرفتاری کے چلایا جاسکتا تھا۔ عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ باقاعدہ ڈاکیومنٹڈکیس ہے، اگر عمران خان شامل تفتیش ہوجاتے تو ریفرنس بغیر گرفتاری کے چلایا جاسکتا تھا۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نوٹسز کے باوجود عمران خان پیش نہیں ہوئے، قومی خزانےکو نقصان پہنچانے پر نیب کی جانب سے گرفتاری کی گئی ہے، ان پر کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان زمان پارک پہنچ گئیں۔ جبکہ زمان پارک کے باہر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کا کہنا تھاکہ عمران خان کے ساتھ ہونے والےظلم کو رب دیکھ رہاہے، اس ظلم کا بدلہ رب ان سے لے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے منصوبہ بندی کے ساتھ عمران خان کوگرفتارکیا ہے، عمران خان نے ملک کیلئے جو کیاہے وہ قائداعظم کے بعدکسی نے نہیں کیا، نواز شریف اور دیگر پر بدعنوانی کے کیس تھے، عمران خان پر ملکی دولت لوٹنے کا کوئی کیس نہیں ہے. یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا ہے. جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عسکری اداروں کے بیان بازی سمیت دیگر کیسز میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں بائیکورٹ کے دوران رینجرز کی بھاری نفری نے عمران خان کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کے نیب کیس میں گرفتار کیا گیا ہے اور نیب حکام کے پاس ان کی گرفتاری کے وارنٹ موجود تھے۔